دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

کررہے ہو یہ بھی تو اس حرام کاہے،سچ کہنا کیا دل میں سمجھ لئے ہو اگرچہ زبان سے نہ کہو کہ     ع

مال حرام بود بجائے حرام رفت

اورریل تار،ڈاك کیا انگریزوں سے معاملت نہیں اس میں تو سب چھوٹے بڑے مبتلا ہو اگر کہو انھیں سہولت کے لئے رکھ چھوڑا ہے تو اعلان کردو کہ ہمارے یہاں سہولت کے لئے حرام روا ہے،اگر کہو کہ زمینداری وتجارت چھوڑیں تو کھائیں کیا،تو ملازم اگر ملازمتیں چھوڑیں توکھائیں کیا،جو جواب تمھارا ہے وہ سب کا ہے،غرض یہ نہ چلی نہ چل سکتی ہے،نہ تم نے خود اس پرعمل کیا،نہ کرسکتے ہو،اس کی پوری تصویر یہی ہے کہ      ع

وہ کرتے ہیں اب جو نہ کیا تھا نہ کریں گے

پھر بے معنی چیخ وپکار سے کیاحاصل سوا اس کے کہ     ع

مغز ماخورد وحلق خود بدرید(مغز ہمار ا کھایا اورحلق اپنا پھاڑلیا۔ت)

ہندوؤں کی دیگ موافقت سے بانگی کا چاول:

اور بفرض غلط وبفرض باطل اگر سب مسلمان زمیندایاں تجارتیں نوکریاں تمام تعلقات یکسر چھوڑدیں تو کیا تمھارے جگری خیرخواہ جملہ ہنود بھی ایسا ہی کریں گے اور تمھاری طرح نرے ننگے بھوکے رہ جائیں گے،حاشا ہر گز نہیں،زنہار نہیں،اور جو دعوٰی کرے اس سے بڑھ کر کاذب نہیں مکار نہیں،اتحاد ووداد کے جھوٹے بھروں پر بھولے ہو منافقانہ میل پر پھولے ہو سچے ہو تو موازنہ نہ دکھاؤ کہ اگر ایك مسلمان نے ترك کی ہو تو ادھر پچاس ہندؤوں نے نوکری تجارت زمینداری چھوڑدی ہو کہ یہاں مالی نسبت یہی یا اس سے بھی کم ہے،اگر نہیں دکھاسکتے توکھل گیاکہ   ع

خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا

لاجرم نتیجہ کیا ہوگا یہ کہ تمام اموال کل دولتیں دنیا وی جمیع اعزاز جملہ وجاہتیں صرف ہندوؤں کے ہاتھ میں رہ جائیں اور مسلمان دانے دانے کو محتاج بھیك مانگیں اور نہ پائیں،ہندو کہ اب انھیں پکائے ڈالتے ہیں جب بے خوف وخطر کچا ہی چبائیں، یہ ہے لیڈر صاحبوں کی خیرخواہی یہ ہے حمایت اسلام میں جانکاہی،ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔

ہندو کیوں ملے ہیں، اس کا راز:

میں نے اپنی ایك تقریر میں اس ہندو الفت وگاندھی رغبت کا راز بیان کیا تھا جسے بعض احباب نے تحریر میں لیا،اس کا اعادہ موجب افادہ۔مسلمانوں کار ب جل وعلا فرماتاہے:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن