30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حلال تجارتیں،زمینداریاں کس طرح چھوڑدیں گے،ان جلسوں ہنگاموں،تبلیغوں کہراموں سے اگر سو دو سو نے نوکریاں یا دس بیس نے تجارتیں یا دو ایك نے زمینداریاں چھوڑ بھی دیں تو اس سے تُرکوں عــــــہ۱ کا کیا فائدہ یا انگریزوں کا کیانقصان،غریب نادار مسلمان کی کمائی کا ہزار ہا روپیہ ان تبلیغوں میں برباد جارہا ہے اور جائے گا اور محض بیکار و نامراد جارہا ہے اور جائے گا،ہاں لیڈروں مبلغوں کی سیر وسیاحت کے سفرخرچ اور جلسہ واقامت کے پلاؤ قورمے سیدھے ہوگئے اور ہوں گے، اگر یہ فائدہ ہے تو ضرور نقد وقت ہے اور سیر یورپ کے حساب کا راز تو روزحساب ہی کھلے گا،
" یَوْمَ تُبْلَی السَّرَآئِرُ ۙ﴿۹﴾ فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾"[1] (جس دن سب چھپی باتیں جانچ میں آئیں گی توآدمی کونہ کچھ زورہوگا نہ کوئی مددگار۔ت)کیا لیڈر صاحبان فہرست دکھائیں گے کہ ان برسوں کی مدت اور لاکھوں روپے کی اضاعت میں اتنا فائدہ مرتب ہوا،اتنوں نے نوکریاں چھوڑیں اتنوں نے تجارتیں اتنوں نے زمینداریاں۔
اخبارات و مطابع کیوں نہیں بند کرتے:
طرفہ یہ کہ ان کے خون گرم حامی ہمدم و محرم عــــــہ۲ اخبارات اس ترك تعاون پر بڑے بڑے
عــــــہ۱:تنبیہ،تنبیہ،تنبیہ:مسلمانو! ترکوں کی حمایت اماکن مقدسہ کی حفاظت سلطنت اسلامی کی اعانت یہ سب دکھانے کے دانت تھے کہ کسی طرح مسلمانوں میں اشتعال ہو لاکھوں روپے کاچندہ ہاتھ آئے ورنہ بڑے ساعی لیڈروں علی برادروں سے صاف منقول ہواکہ"مسئلہ خلافت اب طے کررکھو،ہندوستان کی آزادی کی فکر کروہم ہندو قوم پرست ہیں ہمارا فرض ہے کہ اگر ترکی بھی ہندوستان پرچڑھائی کرے توہم ان کے خلاف تلوار اُٹھائیں ہمارانصب العین سلطنت کی خود اختیاری حاصل کرنا ہے ترك موالات اس کا ذریعہ ہے"ابوالکلام آزاد سے منقو ل ہوا:"لڑائی ہندوستان کو خود اختیاری حکومت دلانے کے لئے ہے اگرخلافت کا خاطر خواہ فیصلہ ہو بھی جائے تاہم ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس وقت تك کہ ہم گنگا وجمنا کی مقدس زمین کو آزاد نہ کرالیں"مسلمانو! اب بھی تمہاری آنکھیں نہ کھلیں اور خلافت واماکن مقدسہ کے حیلہ پرفریب کھاتے رہو تو خدا حافظ،حشمت علی عفی عنہ
عــــــہ۲:خصوصا روزنامہ ہمدم لکھنؤ جس کے ہر پرچہ کی پیشانی پر یہ ساقط الوزن رباعی لکھی ہوتی ہے،
پابند اگرچہ اپنی خواہش کے رہو حامی نہ کسی خراب سازش کے رہو
قانون سے فائدہ اٹھاناہے اگر لائل سبجکٹ تم برٹش کے رہو
(باقی برصفحہ آیندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع