30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شریعت کے ساتھ لیڈروں کی حالت:
مسلمانو! تم نے دیکھا یہ حالت ہے ان لیڈر بننے والوں کے دین کی،کیسا کیسا شریعت کو بدلتے مسلتے،پاؤں کے نیچے کچلتے،اورخیر خواہ اسلام بن کر مسلمانوں کو چھلتے ہیں،موالات مشرکین ایک،معاہدہ مشرکین دو،استعانت بمشرکین تین،مسجد میں اعلائے مشرکین چار،ان سب میں بلا مبالغہ یقینا قطعا لیڈروں نے خنزیر کو دنبے کی کھال پہناکر حلال کیا ہے،دین الہٰی کوپائمال کیا ہے،اورپھر لیڈر ہیں،ریفامر ہیں،مسلمانوں کے بڑے راہبر ہیں،جو ان کی ہاں میں ہاں نہ ملائے مسلمان ہی نہیں،جب تك اسلام کو کندچھری سے ذبح نہ کرے ایمان ہی نہیں۔
|
" رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ﴿ۙ۹۷﴾ وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحْضُرُوۡنِ ﴿۹۸﴾ "[1] |
اے میرے رب تیری پناہ شیاطین کے وسوسوں سے،اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں۔ |
آہ آہ آہ انا ﷲ وانا الیہ راجعون o ع
اند کے پیش تو گفتم دل ترسیدم کہ دل آزردہ شوی ورنہ سخن بسیار ست
(آپ کے سامنے تھوڑا سا غم دل پیش کیا ہے،مجھے ڈر ہے کہ آپ کادل آزردہ ہوگا ورنہ باتیں بہت ہیں۔ت)
ضروری عرض واجب اللحاظ
میں جانتاہوں کہ میرا کلام انھیں برالگے گااور حسب معمول تحقیق حق واظہار احکام رب الانام کانام گالیاں رکھاجائیگا ہمیشہ عاجزوں نے اپنا عجز یونہی چھپایا ہے احکام حق کو سختی بتاکر گالیاں ٹھہراکر جواب سے گریز کاحیلہ بنایا ہے لہذا دست بستہ معروض کہ تھوڑی دیر نیچری تہذیب سے تنزل فرماکروہ آیتیں کہ شروع فتوٰی میں تلاوت ہوئیں ان پر ایمان لاکر ان مباحث علمیہ واحکام الہٰیہ کو بغور سن لیجئے اگر بفرض باطل ہماری غلط فہمی ہے حق وانصاف سے بتادیجئے ہمیں بحمداﷲ ہر گز وہ نہ پائے گا جو سمجھ لینے کے بعد باطل پر اصرار حق سے انکار نا ر پر عار اختیار کررہے ہیں،اوراگر سمجھ جاؤسمجھ کیا جاؤ گے تمھارے سمجھ وال سمجھ رہے ہیں کہ دیدہ ودانستہ حق سے الجھ رہے ہیں یہ حرام کو حلال،حلا ل کوحرام کاجامع پہنایا،اسلام کو کفر،کفر کو اسلام بناکر دکھایا ہے تو ماننے نہ ماننے کاتمھیں اختیار ہے اور جزاء وحساب وکشف حجاب روز شمار۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع