30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لو سلم علی الذمی تبجیلا یکفرلان تبجیل الکافر کفر [1]۔ |
اگرذمی کو تعظیما سلام کرے کافرہوجائے گا کہ کافر کی تعظیم کفرہے۔ |
فتاوٰی امام ظہیر الدین واشباہ درمختار وغیرہا میں ہے:
|
لوقال لمجوسی یااستاذ تبجیلا کفر [2]۔ |
اگرمجوسی کو بطور تعظیم"اے استاد"کہا کافر ہوگیا۔ |
اوریہاں حربی مشرك کی یہ کچھ تعظیم یہ کچھ مسلمانوں پر اس کی رفعت وتقدیم ہورہی ہے اور پھر کفر بالائے طاق ان کے جواز کو بھی ٹھیس نہیں لگتی،اس حرام قطعی کو حلال کی کھال پہنا کر فتوے اور رسالے لکھے جارہے ہیں،مجوسی کوتعظیما زبان سے استاد کہہ دینے والا کافرہو لیکن مشرك بت پرست کو اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہنے والا"کہ خدانے ان عــــہ کو مذکر بنا کر تمھارے پاس بھیجا ہے"گاندھی کو پیشوا نہیں بلکہ قدرت نے تم کو سبق پڑھانے والا مد بر بناکر بھیجا ہے ٹھیٹ مسلمان بنارہے ہیں سبق پڑھانے والا اور سبق بھی کسی دنیوی حرفت کا نہیں بلکہ صاف کہاکہ تمھارا فرض دینی یاد دلانے کو تو استاذ نے علم دین بتایا اور علم دین بھی کسی مستحب وغیرہ کا نہیں بلکہ خاص فرض دینی کا معلم استاذ بنایا اور کسی کے سر میں دماغ اوردماغ میں عقل۔پہلو میں دل اور دل میں اسلام کی قدرہو تو وہ ان لفظوں کو دیکھے کہ"خدا نے ان کو مذکر بناکرتمھارے پاس بھیجا ہے"خدا لگتی کہنا یہ رسالت سے کے سیڑھی نیچے رہا ان لیڈربننے والوں کااسلام کیا ہے؟ ع
چوں وضوے محکم بی بی تمیز
(یہی جیسے بی بی تمیز کا محکم وضو ہو۔ت)
کہ کس طرح ٹوٹنا کیا اس میں دراڑ تك نہ پڑتی" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ "[3] (اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔ت)
عــــہ:دیکھو اخبار فتح دہلی جلد ۲ نمبر ۲۴۲ جلسہ جمعیۃ العلماء ہند میں مولانا عبدالماجد بدایونی کی تقریر ص ۴ کالم اول ۱۲ حشمت علی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع