دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ثالثا اقول:(میں کہتاہوں۔ت)ﷲ الحمد اس حدیث حسن نے صاف ارشاد فرمایا کہ اس سے پہلے جو کسی مشرك یا کافر غیر ذمی کے لئے اجازت تھی منسوخ ہوگئی کہ فرمایا"بعد عامنا ھذا"(اس سال کے بعد کوئی مشرك مسجد میں نہ آنے پائے سوا ذمیوں کے)مخالفین جتنی روایات پیش کریں ان کے ذمہ لازم ہے کہ اس واقعہ کے اس ارشاد کے بعد ہونے کا ثبوت دیں ورنہ سب جوابوں سے قطع نظر ایك سیدھا سایہی جواب بس ہے کہ وہ منسوخ ہوچکا اور وہ ہر گز اس کا ثبوت نہیں دے سکتے"خصوصا بعد عامنا ھذا کا لفظ ارشاد فرمارہاہے کہ یہ ارشاد بعد نزول سورہ برأت ہے غالبا ا س کا یہ لفظ اس پاك ارشادا لہٰی" اِنَّمَا الْمُشْرِکُوۡنَ نَجَسٌ فَلَایَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِہِمْ ہٰذَا ۚ"[1](مشرك نرے ناپاك ہیں تو اس برس کے بعد وہ مسجد حرام کے پا س نہ آنے پائیں۔ت)سے ماخوذ ہے تو پہلے کے وقائع پیش کرنا محض نادانی لیکن لیڈران تو ڈھونڈھ کر منسوخات ہی پرعمل کررہے ہیں کہ اس میں اپنا بچاؤ دیکھتے ہیں"i وَ خَسِرَ ہُنَالِکَ الْمُبْطِلُوۡنَ ﴿۷۸﴾٪"[2](اور باطل والوں کا وہاں خسارہ۔ت)

لیڈران کی بہی خواہی اسلام:

رابعا: یہ نہ سہی اختلاف احوال زمانہ وعادات قوم کو ہمیشہ مسائل تعظیم وتوہین میں دخل تام ہے پھر غیر اسلامی سلطنت اور کافروں کی کثرت میں اس کی اجازت اوراس کی اشاعت اور مساجد کو پامالی کفار کے لئے وقف کرنا کس قدر بہی خواہی اسلام ہے

ع اے راہ روپشت بمنزل ہشدار

(اے منزل کی طرف پشت کرکے چلنے والے! ہوش کر۔ت)

لیڈران کی اسلامی غیرت:

خامسا: واقعی بندگی بیچارگی جب ہندوؤں کی غلامی ٹھہری پھر کہاں کی غیرت اور کہاں کی خودداری،وہ تمھیں ملیچھ جانیں،بھنگی مانیں،تمھارا پاك ہاتھ جس چیز کو لگ جائے گندی ہوجائے سودا بیچیں تو دو رسے ہاتھ میں ڈال دیں،پیسے لیں تو دور سے،یاپنکھا وغیرہ پیش کرکے اس پر رکھوا لیں حلانکہ بحکم قرآن خود وہی نجس ہیں اور تم ان نجسوں کو مقدس مطہربیت اﷲ میں لے جاؤ جو تمھارے ماتھا رکھنے کی جگہ ہے وہاں ان کے گندے پاؤں رکھواؤ تم کو اسلامی حس ہی نہ رہامحبت مشرکین نے اندھا بہرا کردیا۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۲۸

[2] القرآن الکریم ۴۰/ ۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن