30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مشرك الااھل العہد وخدمہم [1]۔ |
فرمایا اس سال کے بعد ہماری اس مسجد میں کوئی مشرك نہ آنے پائے سوائے ذمیوں اور ان کے غلاموں کے۔ |
غمزالعیون والبصائر میں ہے:
|
لایمنع من دخول المسجد الذمی الکتابی بخلاف غیرہ واحتج الامام رحمہ اﷲ تعالٰی بمارواہ احمد عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ [2]۔ |
ذمی کتابی کو مسجد میں آنے سے نہ روکا جائےگا بخلاف اور کافرکے اور اس پر امام اعظم اس حدیث سے سند لائے جو امام احمد نے جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی۔ |
غایۃ البیان علامہ اتقائی کتاب القضاء میں ہے:
|
قال شمس الائمۃ السرخسی فی شرح ادب القاضی و قد ذکر فی السیر الکبیر ان الشرك یمنع من دخول المسجد عملا بقولہ تعالٰی انما المشرکون نجس [3]۔ |
امام شمس الائمہ سرخسی نے شرح ادب القاضی میں فرمایاکہ امام محمدنے سیرکبیر میں فرمایا کہ مشرکوں کو مسجد میں نہ آنے دیا جائے گا اس ارشاد الہٰی پر عمل کے لئے کہ مشرك نرے ناپاك ہیں۔ |
اگرکہئے حدیث میں تو مطلق ذمی کا اسثناء فرمایا کتابی کی تخصیص کہاں ہے۔اقول:(میں کہتاہوں۔ت)مشرکین عرب کو ذمی بنانا روا نہ تھا ان پر صرف دوحکم تھے اسلام لائیں ورنہ تلوار تو وہاں ذمی نہ تھے مگر کتابی،تو استثناء منقطع ہے بلکہ ہم نے مسند میں دیکھا اوراخر مسند جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں حدیث اس طرح ہے کہ مذکور ہوئی اور اس سے ۲۷ ورق پہلے یوں ہے:
|
لایدخل مسجد نا ھذامشرك بعد عامنا ھذا غیر اھل الکتاب و خدمہم [4]۔ |
اس سال کے بعد ہماری اس مسجدمیں کوئی مشرك نہ آنے پائے سوائے کتابی اور ان کے غلام کے۔ |
تو یہاں خود کتابی کی تصریح ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع