30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی تقویت کی راہ نکالیں یہ سمجھ لینا کہ فتوے کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ ان کے غدر سے امن کی صورت یہاں متصور نہیں عوام جاہلوں کو میسر نہیں، عقود الدریہ میں ہے:
|
اذا علم المفتی حقیقۃ الامر ینبغی لہ ان لایکتب للسائل لئلا یکون معینا لہ علی الباطل [1]۔ |
مفتی کو جب اصل واقعہ معلوم ہو تو اسے سزاوار نہیں کہ سائل کو اس کے حوالے کے موافق فتوٰی لکھ دے تاکہ باطل پر اس کا مدد گار نہ ہو۔ |
اسی میں اپنے شیخ المشائخ شیخ عبدالقادر صفوری سے ہے:
|
ان بعض المبطلین اذا صار بیدہ فتوی صال بھا علی خصمہ وقال المفتی افتی لی علیك بکذا،والجاھل اوضعیف الحال لایمکنہ منازعۃ فی کون نصہ مطابقا اولا [2]۔ |
بعض اہل باطل کے ہاتھ میں جب فتوٰی آجاتاہے اپنے فریق پر اس سے حملہ کرتاہے اور کہتاہے مفتی نے میرے لئے تجھ پر فتوٰی دیااور بے علم یاکمزور اس سے یہ بحث نہیں کرسکتا کہ ا س کی عبارت صورت واقعہ سے مطابق بھی ہے یا نہیں۔ |
مولٰی تعالٰی ہمیں اور ہمارے احباب کو باطل واعانت باطل واختلاط اہل باطل سے بچائے اور حق پر استقامت تامہ عطا فرمائے والحمدﷲ رب العالمین۔
مساجد میں مشرک کے لے جانے کا رد:
(۱۰)لیڈران نے شریعت مطہرہ پر ایسے ہی شدید ظلم مسئلہ دخول کافر بمسجد میں کئے ہیں،
اولا: یہ مسئلہ تمام متون مثل تحفۃ الفقہاء وہدایہ ووقایہ وکنز ووافی ومختار واصلاح وغرر وملتقی وتنویر اور ان کے سوا محیط سرخسی واشباہ والنظائر ووجیز کردری وخزانۃ المفتین وفتاوٰی ہندیہ سب میں ذمی کے ساتھ مقید ہے فتوٰی شائع کردہ لیڈران نے بھی یہاں عبارت درمختار میں گنجائش نہ پائی یونہی نقل کرنی پڑی کہ جاز دخول الذمی مسجدا [3]ذمی کا مسجد میں جانا جائزہے۔سب سے اجل واعظم خود محرر مذہب امام محمد کا جامع صغیر میں ارشاد ہے:محمد عن یعقوب عن ابی حنیفۃ لاباس بان یدخل اھل الذمۃ المسجد الحرام [4]"یعنی امام محمد امام ابویوسف سے راوی
[1] العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوٰی الحامدیۃ قبیل کتاب الطہارۃ حاجی عبدالغفار پسران قندھار افغانستان ۱/ ۳
[2] العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوٰی الحامدیۃ قبیل کتاب الطہارۃ حاجی عبدالغفار پسران قندھار افغانستان ۱/ ۳
[3] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃفصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۶
[4] جامع الصغیر مسائل من کتاب الکراھیۃ مطبع یوسفی لکھنو ص۱۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع