دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

کا یہ مطلب تھاکیا درمختار میں اس کا جواز لکھا تھا،اجازت تھی تو استخدام کی،وہ بھی ایسا جیسے کتے سے جوپورا مسخرہولیا ہو۔تم نے الٹی خدمت گاری بلکہ غلامی کی" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪  "[1](اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔ت)

سادسا: مشرکوں پر اعتماد حرام قطعی بلکہ تکذیب کلام الہٰی تھا جس کا بیان زیر آیت اولٰی گزرا انھوں نے اعتماد درکنار قطعا التجاکی، التجاء واعتماد کے جو معنی گزرے ان کے آئینہ میں ان کی صورتیں منقوش دیکھ لیجئے ۲۳ کروڑ ہندؤوں کو اپنا یارو یاور بنانا کیا دلی خیرخواہی پر پورے اعتماد کے بغیر ممکن ہے بداہت عقل کو مکرائے تو لیڈران کے گیت سن لیجئے جو مشرکین کواپنا دلی خیرخواہ سمجھنے کے گائے ہیں"ان عــــہ۱ کی ہمدردی ہماری مصیبت کے وقت ظاہر ہوئی جس وقت کلمہ گو بھی معاونت حق سے گریزان تھے ان کا دست اتحاد ہماری طرف بڑھا جب یاراغیار ہو گئے ہیں برداران وطن کوان کی ہمدردی کی اجرت دے کر ان کے مرتبہ کو گھٹانا نہیں چاہتا وہ بہادر قوم ہماری مصیبت کے وقت خلوص کے ساتھ ہمدردی کرکے ہم ان کو اپنا دلی دوست بنانا چاہتی ہے نہ ہماری لفظی شکر گزاری کی محتاج ہے ہمارے دل میں ان کے اخلاص عــــہ۲ نے گھر کرلیا ہے۔"دیکھئے کیسی دل کھول کر قرآن کی تکذیبیں کیں،اب اتنا مسلمان دیکھ لیں گے کہ یہ سچے یااﷲ واحدقہار سچا کہ" لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ "[2]وہ تمھاری بدخواہی میں گئی نہ کریں گے قل صدق اﷲ" وَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنْ اَنۡصَارٍ﴿۲۷۰﴾"[3]۔

دربارہ استعانت فتویٰ میں لیڈران کی موت عــــہ۳

سابعا سب جانے دو اتنا تو مفتی لیڈران کو بھی مسلم کہ اگر ان کی طرف حاجت پڑے اور ان سے غدر کا امن ہو تو استعانت درست یعنی حاجت نہ ہو تو حرام اور ان کے غدر سے

عــــہ۱:خطبہ صدارت مولوی عبدالباری صاحب ۵و ۶۔۱۲ حشمت علی لکھنوی عفی عنہ۔

عــــہ۲:رسالہ قربانی گاؤ مولوی عبدالباری ۱۲ حشمت علی عفی عنہ۔

عــــہ۳:دربارہ استعانت جو فتوٰی شاہجہانپور لیڈران نے شائع کیا اس میں خود ان کی موت ہے مگر لیڈران کونہیں سوجھتی۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۶/ ۲۲۷

[2] القرآن الکریم ۳/ ۱۱۸

[3] القرآن الکریم ۲/ ۲۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن