30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خطبہ جمعہ میں گاندھی کی تعریف داخل کرنے کا رد:
دوسرا عــــہ۱ جمعہ کا خطبہ اردو میں پڑھتا ہے،نہیں نہیں خطبہ کی جگہ لکچر دیتاہے اور اس میں خلفائے راشدین وحسن وحسین رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے بدلے گاندھی کی مدح مقدس ذات ستودہ عــــہ۲ صفات وغیرہا لفاظیوں کے ساتھ گاتاہے،اﷲ تعالٰی فرمائے:" اِنَّمَا الْمُشْرِکُوۡنَ نَجَسٌ"[1] مشرك تو نہیں مگرناپاک۔یہ کہیں مقدس ذات۔اﷲ فرمائے:" اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾"[2]وہ تمام مخلوق سے بدترہیں۔یہ کہیں ستودہ صفات۔غرض خطبہ جمعہ کیا تھا قرآن عظیم کا رد تھا۔آج خطبہ جمعہ میں یہ ہوا کل نماز میں" اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ"کی جگہ"اھدنا الصراط الگاندھی"پڑھیں گے اور کیوں نہ پڑھیں جسے جانیں کہ اس مقدس ذات ستودہ صفات کو اﷲ تعالٰی نے مذکر بناکر مبعوث فرمایاہے اس کی راہ آپ ہی طلب کیا چاہیں اور بالفرض یہ تبدیل نہ کریں،تو" صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ"میں تو گاندھی کو ضرور داخل مان چکے۔اﷲ جسے مقدس ذات ستودہ صفات کرے اور خلق کےلئے مذکربناکر بھیجے اس پر انعام الہٰی تام وکامل ہے،" الَّذِیۡنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ "[3](وہ جن پر اﷲ نے احسان کیا)کا بیان قرآن کریم نے" مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ وَالشُّہَدَآءِ وَالصّٰلِحِیۡنَ "[4](وہ کون ہیں نبی اور صدیق اور شہید اور نیك لوگ)فرمایاہے۔ یہ سب مقدس ذات ستودہ صفات ہیں لاکھوں شہداء وصالحین کو اﷲ تعالٰی نے مذکر بناکر مبعوث نہ فرمایا توگاندھی جی اول نمبر کے"انعمت علیہم"ہوئے مگر قرآن تو کفار پر اپنا غضب اور لعنت بتاتا اور انھیں ہر مخلوق سے بدتر ہر ذلیل سے ذلیل تر فرماتاہے اگر اس کا نام انعام ہے تو ضرور کفار سے بڑھ کر کوئی"انعمت علیہم"ہیں۔
" قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[5](اﷲ انھیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ت)مشرك کو مسجد جامع میں مسلمانوں کا واعظ بنایا جاتا ہے ہزارہا مسلمانوں سے اونچا کھڑا کرکے مسند رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر جمایا جاتاہے کیا مسئلہ استعانت
عــــہ۱:اخبار مشرق گوکھپور ۱۳ جنوری ۲۱ ء وعینی شہادت مولوی احمد مختار صاحب صدیقی میرٹھی رکن خلافت کمیٹی ۱۲ حشمت علی۔
عــــہ۲:یہ مولوی صاحب شاہد عینی کا بیان ہے اور اخبار مشرق میں مقدس ذات پاکیزہ خیالات ہے۔۱۲ حشمت علی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع