30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثالثا: جواز باجماع قائلین حاجت سے مقید تھا اور یہ خود اپنا جرم قبولے کہ ہم عــــہ۱ کو احتیاج نے اتحاد برادران ہند کی جانب مائل نہیں کیا۔
رابعا:انھیں راز دار ودخیل کار بنانا حرام قطعی تھا یہ اس سے بھی بدرجہا بڑھ کر قطعی تھا یہ اس سے بھی بدر جہا بڑھ کر ان کے ہاتھ بك گئے انھیں اپنا امام وپیشوا بنالیا ان عــــہ۲ کو اپنا رہنما بنالیا ہے جو وہ کہتے ہیں"وہی مانتا ہوں میرا حال تو سردست اس شعر کے موافق ہے:" ؎
عمرے کہ بآیات واحادیث گزشت
رفتی ونثار بت پرستی کردی
(وہ عمر کہ آیات واحادیث کے ساتھ گزری ختم ہوگئی،اور بت پرستی کی نذر کردی۔ت)
|
" کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہُ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿۳۵﴾"[1] |
اﷲ یونہی چھاپ لگادیتاہے ہر مغرور ستمگر کے دل پر۔ |
خامسا: ان کی تعظیم انھیں مسلمانوں پر استعلاء دینا حرام قطعی تھا،انھوں نے صرف ظاہری سجدہ کسی مصلحت سے بچا رکھا باقی کوئی دقیقہ مشرکوں کی تعظیم واعلاء میں نہ چھوڑا مسلمان کہلانے والوں نے ان کی جیئیں پکاریں،بیل بن کر گئوپتروں کی گاڑیاں کھینچیں،ان کی مدح میں غلوواغراق کئے حتی کہ گاندھی کو کہہ بھاگے ع
"خاموشی از ثنائے توحدثنائے ست"عــــہ۳
(تیری تعریف سے خاموش رہنا تیری تعریف کی انتہا ہے۔ت)
"نبوت عــــہ۴ ختم نہ ہوتی تو گاندھی جی نبی ہوتے"ایك متلڈر عــــہ۵ ہزاروں کے مجمع میں اسٹیج پر چہکتاہے کہ"اگر اﷲ تعالٰی نے ان کو(گاندھی کی طرف اشارہ کرکے کہا)تمھارے لئے مزکر بناکر بھیجاہے"
عــــہ۱:خطبہ صدارت مولوی عبدالباری ص ۵۔حشمت علی غفرلہ
عــــہ۲:خط مولوی عبدالباری صاحب جس کافوٹو حسن نظامی نے چھاپا۔۱۲ حمشت علی عفی عنہ
عــــہ۳: انجمن اسلامیہ کی طرف سے گاندھی کا سپاسنامہ شعر ۱۸۔حشمت علی
عــــہ۴: تقریر ظفر الملك دررفاہ عام لکھنؤ"اگر نبوت ختم نہ ہوگئی ہوتی تو مہاتماگاندھی نبی ہوتے"اخبار اتفاق دہلی ۲۷ اکتوبر ودبدبہ
سکندریہ یکم نومبر وپیسہ اخبار ۱۸ نومبر ۱۲حشمت علی
عــــہ۵: تقریر عبدالماجد بدایونی جلسہ جمعیۃ العلماء ہند دہلی فتح اخبار دہلی جلد ۲ نمبر ۲۴۲۔۱۲ حشمت علی عفی عنہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع