30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خَبٰلًاؕ وَدُّوۡا مَاعَنِتُّمْۚ "[1]کافر تمھاری بدخواہی میں کمی نہ کریں گے تمھا رامشقت میں پڑنا ان کی دلی تمناہے۔تو محال ہے کہ خود سر کافر مسلمانوں کے لئے کوئی اچھی رائے رکھیں ان کی خیرخواہی پر وثوق ہو سکے ان کا خود سرکافر ہونا ہی ان پر بے اطمینانی کا پورا موجب ہے،محقق علی الاطلاق فتح القدیرباب الموادعۃ میں فرماتے ہیں:
|
لعل خوف الخیانۃ لازم لعلم بکفر ھم وکونہم حربا علینا [2]۔ |
امید ہے کہ خوف خیانت آپ ہی لازم ہے کہ ان کا کافر اور ہم سے مقاتل ہونا معلوم ہے۔ |
تو مسلمانوں کے خیرخواہ وقابل وثوق نہیں ہوسکتے مگر معدود چند ذلیل قلیل مجبور مقہور کا فرجن کو سرکشی کی مجال نہیں ولہذا تمام علماء نے مسئلہ رضخ کو ذمی کے ساتھ مقید فرمایا اوراسے مفرد ذکر کیا۔
ثم اقول: ان کا شروط وقیود سے مشروط استعانت سے نہ ان کو راز دارودخیل کار بناناہے کہ آیت اولٰی کے خلاف ہو،نہ ان سے عزت چاہنا کہ آیت دوم کے مخالف ہوں،ذلیل قلیل سے کون عزت چاہے گا،نہ اسے کوئی ولی و نصیر بنانا کہے گا کہ باقی آیات کے خلاف ہو۔یہ استعانت اگر ایسی نہیں جیسے کتبت بالقلم(میں نے قلم کی مدد سے لکھا۔ت)میں سے تو ایسی ضرور ہے جیسے لوگ چماروں کو پکڑا کربیگار لیتے ہیں بلکہ جب انھیں کچھ مال دیا جاتاہے تو ایسی جیسے چمار کو پیسہ دے کر جو تا گنٹھوالینا،کیا اسے کوئی کہے گا کہ چمار کوولی وناصر بنایا۔لاجرم کلمات علماء مخالف آیات نہ ہوئے عــــہ وﷲ الحمد،ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق۔
لیڈروں نے احکام شریعت کو کیسے بدلا:
فائدہ سابعہ:یہ تھا حکم شرعی جس کی تحقیق وتنقیح بحمدہ تعالٰی اس وجہ جلیل پر ہوئی کہ ان سطور کے غیر میں نہ ملے گی،اب لیڈران اپنی تحریفیں دیکھیں احکام دین کو کتنا کتنا بدلا،شرعی مسئلہ کیسا کیسا مسلا،
اولا ذکر تھا ذمی کا،لے دوڑے حربی۔
ثانیا بروایت امام طحطاوی حضرت امام اعظم وامام ابویوسف امام محمد جملہ ائمہ حنفیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے نزدیك جواز کتابی سے خاص تھا یہ لے دوڑے مشرک۔
عــــہ:دربارہ استعانت احکام شریعت تویہ تھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع