30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دی پچھلی دو قیدیں تو منتظر ثبوت بلکہ محتاج بیان بھی نہیں دین متین سے ضرورۃً معلوم ہیں جن کا کچھ بیان ابھی گزرا تو ان کی نظیر نماز کے لئے شرط وضو ہے کسی نماز کامسئلہ بتائے تو یہ کہنا کچھ ضرور نہیں کہ بشرطیکہ باوضو پڑھی جائے،رہیں پہلی دو۲،وہ ہمارے ائمہ کی طرح امام شافعی نے بھی بتائیں امام اجل ابو زکریا نووی شافعی شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں:
|
قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فارجع فلن استعین بمشرک،وقد جاء فی الحدیث الاخران النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استعان بصفوان بن امیۃ قبل اسلامہ فاخذ طائفۃ من العلماء بالحدیث الاول علی اطلاقہ،وقال الشافعی واخرون ان کان الکافر حسن الرأی فی المسلمین ودعت الحاجۃ الی الاستعانۃ بہ استعین بہ والا فیکرہ حمل الحدیثین علی ھذین الحالین [1]۔ |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد کہ واپس جا ہم ہر گز کسی مشرك سے استعانت نہ کریں گے،اورد وسری حدیث میں آیا ہے کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے صفوان بن امیہ سے اس حال میں امدا د لی کہ وہ ابھی مسلمان نہ ہوئے تھے تو ا یك جماعت علماء نے پہلی حدیث کا مطلق حکم اختیار کیا اور شافعی اور کچھ اوروں نے کہا کافر اگر مسلمانوں کے حق میں نیك رائے رکھتا ہواور اس سے استعانت کی حاجت پڑے تو استعانت کی جائے ورنہ منع ہے،امام شافعی نے ان دونوں حدیثوں کو ان دونوں حالوں پر محمول کیا۔ |
شرط حاجت تو صاف ذکر فرمائی اور شرط اول کا یوں اشعارکیا کہ کسی کافر کی رائے مسلمانوں کے بارے میں اچھی ہو تو اس سے اس استعانت جائزہے،اسی شرط کو حاذمی نے یوں ذکر کیا:
|
والثانی ان یکونوا ممن یوثق بھم فلا تخشٰی نائرتہم فمتی فقد ھٰذا ن الشرطان لم یجز للامام ان یستعین بہم [2]۔ |
یعنی حاجت کے ساتھ دوسری شرط یہ ہے کہ ان کافروں پر وثوق ہو کہ ان کی شرارت کا اندیشہ نہ رہے ان دونوں شرطوں میں سے کوئی کم ہوگی تو سلطان اسلام کو کافروں سے استعانت جائز نہ ہوگی۔ |
اقول: اﷲ عزوجل فرماتاہے:اور اﷲ سب سے زیادہ سچاہے" لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع