دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

یعنی ذمی کافر کو محرر بنانا یااور کوئی عمل ایسا سپر د کرنا جس سے مسلمانوں میں اس کی بڑائی ہوجائز نہیں،اس کا پوار بیان فتح القدیر میں ہے،حاوی میں ہے وہ مسلمان کے ساتھ ہر معاملہ میں دبا ہوا ذلیل رہے تو جب تك ا س کے پاس کوئی مسلمان کھڑا ہواُسے بیٹھنے نہ دیں گے،یہ بحرالرائق میں ہے،اور اس کی تعظیم حرام ہے۔ہدایہ میں ہے:

قالوا الاحق ان لایترکوا ان یرکبوا الا لضرورۃ واذا رکبوا للضرورۃ فلینزلوا فی مجامع المسلمین [1]۔

علماء نے فرمایا:سز اوارتریہ ہے کہ انھیں سوار ہونے ہی نہ دیں مگر(مرض وغیرہ کی)ناچاری سے پھر جب مجبوری کو سوار ہو تو ضرور ہے کہ مسلمانوں کے مجمع میں اترلیں۔

بے  تعظیمی کے ساتھ بھی کافر سے استعانت صرف وقت حاجت جائز ہے:

سوم بے حاجت اس سے استعانت کرنا یہ بھی ناجائز ہے،خود فتوائے شائع کردہ لیڈران میں درمختار سے ہے:

مفادہ جوا ز الاستعانۃ بالکافر عند الحاجۃ [2]۔

اس عبارت سے سمجھاگیا کہ حاجت کے وقت کافر(ذمی)سے استعانت جائز ہے۔

اسی میں ردالمحتار سے ہے:

اما بدونہا فلا لانہ لایؤمن غدرہ [3]۔

حاجت نہ ہوتو جائز نہیں کہ کچھ اطمینان نہیں کہ وہ بدعہدی نہ کرے گا۔

کافر سے صرف اس صورت کی استعانت جائز ہے:

چہارم اب ایك صورت یہ رہی کہ۱ دبے ہوئے مقہور کافر سے ۲بشرط حاجت ایسی استعانت جس میں نہ ۳اسے راز دار ودخیل کاربنانا ہو نہ ۴کسی مسلمان پر اس کا استعلاء ہو یہ ہے وہ جس کی ہمارے علماء اور امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے رخصت


 

 



[1] الہدایۃ باب الجزیۃ المکتبۃ العربیہ کراچی ۲/ ۵۷۸

[2] الدرالمختار فصل فی کیفیۃ القسمۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۴۳

[3] ردالمحتار فصل فی کیفیۃ القسمۃ مکتبہ ماجدہ کوئٹہ ۳/ ۲۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن