30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذاباشرواالقتال اوکانت المرأۃ تقوم بمصالح المرضی اودل الذمی علی الطریق [1]۔ |
کاحصہ نہیں ہاں کچھ دیا جائے گا اگرلڑیں یا عورت مریضوں کی تیمار داری کرے یا ذمی راستہ بتائے۔ |
اس کے متصل بلافصل درمختار کی وہ عبارت ہے تو کافر سے مطلقًا وہی مراد جو متن میں مذکور ہے یعنی ذمی کہ حربی ہر گز اس کے معنی میں نہیں جس کے سبب بدلیل الویت یا مساوات تعمیم کرلی جائے اس کی نظیر ابھی عبارت قدوری وہدایہ سے گزری جن میں لفظ کافر تھا اور تمام اکابر نے تصریح فرمادی کہ کافر سے مراد ذمی ہے۔
ذمی میں بھی خاص کتابی سے استعانت جائز ہے مشرک سے مطلقًا حرام ہے:
فائدہ خامسہ:امام اجل زینت حنفیت سیدنا احمد طحاوی رحمہ اﷲ تعالٰی عنہ نے اس میں اور تخصیص فرمائی اور اسی کو حضرت سیدنا امام اعظم وجملہ ائمہ حنفیہ کامذہب بتایاکہ مسئلہ استعانت کاکتابی سے خاص ہے،جہاد میں وقت حاجت دبے ہوئے یہودی یا نصرانی سے مدد لے سکتے ہیں مشرك سے اصلا جائز نہیں مشکل الآثار میں استعانت بمشرك سے ممانعت کی حدیثیں روایت فرمائیں پھر استعانت بہ یہود کی حدیث اعتراضًا وارد کی پھر اس سے جواب میں فرمایا:
|
لیس فی ذٰلك مایخالف شیئا مما رویناہ فی ھذاالباب لان الیہود لیسوامن المشرکین الذین قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الاثار الاول انہ لانستعین بہم اولئك عبدۃ الاوثاب وھؤلاء اھل الکتب والغلبۃ لنا لانا الاعلون علیہم وھم اتباع لنا وھکذا حکمہم الاٰن عند کثیر من اھل العلم منہم ابوحنیفۃ واصحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم یقولون لاباس |
وہ حدیثیں کہ اس باب میں ہم نے ذکر کیں یہ روایت ان سے کچھ مخالفت نہیں رکھتی اس لئے کہ یہود مشرك نہیں ہیں جن کے بارے میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اگلی حدیثوں میں فرمایا کہ ہم ان سے استعانت نہیں کرتے وہ بت پرست ہیں اور یہ کتابی ہیں اور یہ غلبہ ان پر ہمیں کو ہے کہ ہمیں ان پر بالادست ہیں اور وہ ہمارے تابع ہیں اور اب بھی اکثر علماء کے نزدیك ان کا یہی حکم ہے از انجملہ امام ابوحنیفہ اوران کے اصحاب رضی اﷲ تعالٰی عنہم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع