30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال الشافعی ولعلہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انما رد المشرك الذی ردہ فی غزوۃ بدر رجاء اسلامہ وقال و ذٰلك واسع للامام ان یرد المشرك اویاذن لہ انتہی وکلام الشافعی کلہ نقلہ البیھقی عنہ [1]۔ |
امام شافعی نے فرمایا کہ وہ مشرك جسے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں واپس فرمایا تھا شاید یہ اس امید کی بناپر ہو کہ وہ اسلام لے آئے گا اور امام شافعی نے کہاسلطان اسلام کو گنجائش ہے چاہے مشرك کو واپس کردے یا اجازت دے انتہی اور امام شافعی کا یہ ساراکلام بیہقی نے ان سے روایت کیا۔ |
یہود سے استعانت کے پانچ جواب:
واقعہ یہود بنی قینقاع کا جواب تو واضح ہے جو محقق علی الاطلاق اور خود حازمی شافعی نے ذکر کیا کہ وہ روایت کیا اس قابل ہے کہ احادیث صحیحہ کے سامنے پیش کی جائے اس کا مخرج الحسن بن عمارۃ عن الحکم عن مقسم عن ابن عباس ہے قطع نظر انقطاع سے کہ حکم نے مقسم سے صرف چار حدیثیں سنیں جن میں یہ نہیں،اورامام شافعی کے نزدیك منقطع مردود ہے،حسن بن عمارہ متروك ہے کما فی التقریب،اورمرسل زہری مروی جامع الترمذی ومراسیل ابی داؤد ایك تومرسل کہ امام شافعی کے یہاں مہمل اقول: او رسند مراسیل میں ایك انقطاع حیوۃ بن شریح وزہری کے درمیان ہے، تہذیب التہذیب میں امام احمد سے ہے:
|
لم یسمع حیوۃ من الزہری [2]۔ |
حیوۃ نے زہری سے کوئی حدیث نہ سنی۔ |
دوسرے مرسل بھی زہری کا جسے محدثین پابرہواکہتے ہیں تیسرے ضعیف بھی کمافی الفتح(جیسا کہ فتح میں ہے۔ت)یونہی بیہقی نے کہا:
|
اسنادہ ضعیف ومنقطع [3]۔ |
اس کی سند ضعیف اور بیچ میں کٹی ہوئی ہے۔ |
نصب الرایہ میں ہے:انہا ضعیفۃ [4] یہ سب روایتیں ضعیف ہیں۔اقول اورکچھ نہ ہواس میں یہ تو ہے کہ:
[1] نصب الرایۃ کتاب التفسیر فصل فی کیفیۃ القسمۃ کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۳/ ۴۲۴
[2] تہذیب التہذیب ترجمہ ۱۳۵ حیوۃ بن شریح دائرۃ العمارف النظامیہ حیدر آباد دکن بھارت ۳/ ۷۰
[3] نصب الرایۃ بحوالہ البیہقی کتاب السیر فصل فی کیفیۃ القسمۃ المکتبۃ الاسلامیہ ریاض ۳/ ۴۲۲
[4] نصب الرایۃ بحوالہ البیہقی کتاب السیر فصل فی کیفیۃ القسمۃ المکتبۃ الاسلامیہ ریاض ۳/ ۴۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع