دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

علی الاطلاق نے فتح القدیر میں انھیں ذکرکرکے فرمایا:

ولاشك ان ھذہ لاتقاوم احادیث المنع فی القوۃ فکیف تعارضھا [1]۔

کوئی شك نہیں کہ یہ روایتیں قوت میں احادیث منع کو نہیں پہنچتیں توکیونکر انکے معارض ہوسکتی ہیں۔

خودابوبکر حازمی شافعی نے کتاب الاعتبار میں حدیث صحیح مسلم دربارہ ممانعت روایت کرکے کہا:

وما یعارضہ لایوازیہ فی الصحۃ والثبوت فتعذرادعاء النسخ [2]

اور اس کاخلا ف جن روایتوں میں آیا ہے وہ صحت وثبوت میں ان کے برابر نہیں تو ممانعت استعانت کومنسوخ ماننے کا ادعانا ممکن ہے۔

یہ اجمالی جواب بس ہے،اور مجمل کی تفصیل یہ کہ یہاں دو واقعے پیش کئے جاتے ہیں جن سے احادیث منع کو منسوخ بتاتے ہیں کہ وہ واقعہ بدرواُحد ہیں اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے غزوہ خیبر میں کہ ان کے کئی برس بعد ہے بعض یہود بنی قینقاع سے یہود خیبر پر استعانت فرمائی پھر سنہ ۸ہجری غزوہ حنین میں صفوان بن امیہ سے اور وہ اس وقت مشرك تھے تو اگر ان پہلے واقعات میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا مشرك یا مشرکوں کو رد فرمانا اس بناء پر تھا کہ حضور کو رد قبول کااختیارتھا جب تو حدیثوں میں کوئی مخالفت ہی نہیں اور اگر اس وجہ سے تھاکہ مشرك سے استعانت ناجائز تھی تو ظاہر ہے کہ بعد کی حدیث نے ان کو منسوخ کردیا یہ تمام وکمال کلام امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ہے کہ ان سے فتح اور فتح سے ردالمحتارمیں نقل کیا اور ناوافقوں نے نہ سمجھایہ بعینہٖ کتاب الاعتبار حازمی شافعی میں امام شافعی سے مروی ہے:

حیث قال قرأت علی روح بن بدر اخبرك احمد بن محمدبن احمد فی کتابہ عن ابی سعید الصیر فی اخبرنا ابوالعباس انا الربیع انا الشافعی قال

میں نے روح بن بدر پر پڑھا کہ آپ کو احمد بن محمد بن احمد نے اپنی کتاب میں ابو سعید صیر فی سے خبر دی کہ انھوں نے کہا ہمیں ابوالعباس نے خبر دی کہ ہمیں ر بیع نے خبر دی کہ ہمیں امام شافعی نے خبر دی

 


 

 



[1] فتح القدیر کتاب السیر فصل فی کیفیۃ القسمۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۲۴۳

[2] نصب الرایۃ بحوالہ الحازمی فی کتاب الناسخ والمنسوخ فصل فی کیفیۃ القسمۃ کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۳/ ۴۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن