30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اذن [1]ہاں اب چلو۔
حدیث ۲:امام احمد وامام اسحق بن راہویہ مسانیداور امام بخاری تاریخ اور ابوبکر بن ابی شیبہ مصنف میں اور امام طحاوی مشکل الآثار اور طبرانی معجم کبیر اورحاکم صحیح مستدرك میں خبیب بن اساف رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایك غزوہ عــــہ۱ کو تشریف لئے جاتے تھے میں اور میری قوم سے ایك شخص حاضر ہوئے میں نے عرض کی:یا رسول اﷲ عــــہ۲! ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم کسی معرکہ میں جائے اورہم نہ جائیں(یہ قوم خزرج سے تھے کہ انصار سے ایك بڑا گروہ ہے)حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تم دونوں مسلمان ہوئے کہا:نہ۔فرمایا:فانالا نستعین بالمشرکین علی المشرکین تو ہم مشرکوں سے مشرکوں پر مدد نہیں چاہتے۔اس پر ہم دونوں اسلام لائے اور ہمراہ رقاب اقدس شریك جہاد ہوئے [2]۔
حاکم نے کہا:یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔یونہی تنقیح میں اس کے رجال کی توثیق کی۔
حدیث ۳:امام واقدی مغازی اورامام اسحق بن راہویہ مسند اور امام طحاوی مشکل الآثار اورطبرانی معجم کبیر ومعجم اوسط میں ابوحمید ساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم روز احد تشریف لے چلے جب ثنیۃ الوداع سے آگے بڑھے ایك بھاری لشکر ملاحظہ فرمایا ارشاد ہوا:یہ کون ہیں؟ عرض کی گئی:یہودی بنی قینقاع قوم عبداﷲ بن سلام خلفائے عبداﷲ بن اُبی(یہ لفظ طحاوی ہیں اور لفظ ابن راہویہ یوں ہی عرض کی گئی یہ عبداﷲ بن اُبی ہے اپنے حلیفوں کے ساتھ کہ قوم عبداﷲ بن سلام کے یہود ہیں،اور لفظ واقدی میں ہے یہ ابن اُبی کے حلیف یہودی ہیں اورلفظ طبرانی میں ہے یہ عبداﷲ بن اُبی ہے چھ سو یہودیوں کے ساتھ کہ اس کے
عــــہ۱:یہ غزوہ غزوہ بدر ہے کما فی اسدالغابہ ۱۲ منہ غفرلہ
عــــہ۲:اقول:یہ لفظ مستدرك میں ہے اور مشکل الآثار ومسند احمد میں نہیں قبل اسلام اس کا کہنا باعتبار عرف مسلمین ہوگا یایوں کہ اس وقت بھی ایقان تھا اگرچہ اذعان بعد کو ہوا ۱۲ منہ غفرلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع