30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفسیر بیضاوی میں ہے:
|
ای جانبوھم راسا ولاتقبلوا منہم ولایۃ ولانصرۃ [1]۔ |
یعنی ان سے بالکل دور رہو اور ان کی دوستی و مددکچھ نہ قبول کرو۔ |
تفسیر ابی السعود میں ہے:
|
ای جانبوھم مجانبۃ کلیۃ ولاتقبلوا منہم ولایۃ ولانصرۃ ابدا [2]۔ |
یعنی کافروں سے بالکل کنارہ کش رہو اور کبھی ان کی دوستی ومدد قبول نہ کرو۔ |
تفسیر فتوحات الہٰیہ میں ہے:
|
ھذا مستثنی من الاخذ والقتل اما الموالاۃ فحرام مطلقا لاتجوز بحال [3]۔ |
یہ استثناء گرفتاری وقتل سے ہے،رہی کافر سے موالات وہ تو مطلقًا حرام ہے کسی حال میں جائز نہیں۔ |
تفسیر خازن میں ہے:
|
ھذا الاستثناء یرجع الی القتل لا الی الموالات لان موالاۃ الکفار والمنافقین لاتجوز بحال [4]۔ |
یہ استثناء قتل کی طرف پھرتاہے نہ کہ موالات کی جانب،اس لئے کہ کافروں اور منافقوں سے موالات تو کسی حال میں حلال نہیں۔ |
تفسیر کرخی میں ہے:
|
استثناء من مفعول فاقتلوھم لامن قولہ ولاتتخذوا منہم ولیا ولانصیرا وان کان اقرب مذکور لان اتخاذ الولی منہم حرام بلااستثناء بخلاف قتلہم [5]۔ |
معاہدوں سے ملنے والوں کا استثناء ان سے ہے جن کی بابت حکم فرمایا تھا کہ انھیں قتل کرو،اس ارشاد سے استثناء نہیں کہ ان میں نہ کسی کو دوست بناؤ نہ مددگار اگرچہ ذکر میں یہی قریب تر ہے ا س واسطے کہ کافروں سے کسی کو دوست بنانا بلا استثناء حرام ہے بخلاف ان کے قتل کے کہ |
[1] انوار التنزیل مع القرآن الکریم(بیضاوی)زیر آیہ ۴/ ۸۹ مصطفی البابی مصر ۱/ ۹۳
[2] ارشاد العقل السلیم(تفسیر ابی السعود)زیر آیہ ۴/ ۸۹ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۲۱۳
[3] الفتوحات الہٰیہ(الشہیر بالجمل)زیر آیہ ۴/ ۸۹ مصطفی البابی مصر ۱/ ۴۰۹
[4] لباب التاویل(تفسیر الخازن)زیر آیہ ۴/ ۸۹ مصطفی البابی مصر ۱/ ۵۷۱
[5] تفسیر کرخی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع