دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

معی خمسمائۃ من الیھود وقدرأیت ان استظہربہم علی العدوفنزلت ھذہ الاٰیۃ وقولہ(لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ) الاٰیۃ یعنی انصار ا واعوانا(مِنۡ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیۡنَ)یعنی من غیر المؤمنین والمعنی لایجعل المؤمن ولایتہ لمن ہو غیر مؤمن نھی اﷲ المؤمنین ان یوالوا الکفار اویلا طفوھم لقرابۃ بینہم اومحبۃ اومعاشرۃ والمحبۃ فی اﷲ والبغض فی اﷲ باب عظیم واصل من اصول الایمان [1]۔

یعنی عبادہ بن صامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے کچھ یہودی حلیف تھے غزوہ احزاب میں انھوں نے عرض کی:یارسول اللہ! میرے ساتھ پانسویہود ی ہیں میری رائے ہوتی ہے کہ دشمن پر ان سے مددلوں،اس پر یہ آیہ کریمہ اتری کہ مسلمان غیرمسلم کو مدد گار نہ بنائیں کہ یہ مسلمانوں کوحلال نہیں اﷲ تعالٰی نے مسلمانوں کو منع فرمایا کہ رشتے،خواہ یارانے،خواہ نرے میل کے باعث کافروں سے دوستانہ برتیں یا ان سے لطف ونرمی کے ساتھ پیش آئیں اور اﷲ تعالٰی کے لئے محبت اور اﷲ تعالٰی کے لئے عداوت ایك عظیم باب اور ایمان کی جڑ ہے۔

مدارك شریف پار ہ ۶ میں ہے:

ای لاتتخذوھم اولیاء تنصرونہم تستنصرونھم وتوأخونہم وتعاشرونہم معاشرۃ المؤمنین [2]۔

یعنی رب عزوجل فرماتاہے کافروں کو دوست نہ بناؤ کہ تم ان کے معاون ہو،اور ان سے اپنے لئے مدد چاہو انھیں بھائی بناؤ، دنیوی برتاؤ ان کے ساتھ مسلمانوں کا سارکھو،اس سب سے منع فرماتاہے۔

تفسیر کبیرپارہ ۶ میں ہے:

المراد ان اﷲ تعالٰی امرالمسلم ان لایتخذالحبیب والناصر الامن المسلمین [3]۔

یعنی مراد آیت یہ ہے کہ اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو حکم فرماتاہے کہ صرف مسلمانوں ہی کو اپنا دوست مدد گار بنائیں۔اسی میں ہے:


 

 



[1] لباب التاویل(تفسیر الخازن)تحت آیہ ۳/ ۲۸ مصطفی البابی مصر ۱/ ۳۳۶

[2] مدارك التنزیل(تفسیر النسفی)تحت آیۃ لاتتخذ واالیہود الخ دارالکتب العربی بیروت ۱/ ۲۸۷

[3] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)تحت آیۃ انما ولیکم اﷲ ورسولہ الخ المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۱۲/ ۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن