30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اﷲ اکبر ایسا کھلا افتراء اور واحد قہار پر،اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ مَتٰعٌ قَلِیۡلٌ ۪ وَّلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾"[1] |
اپنی زبانوں کی جھوٹی بناوٹ سے نہ کہو کہ یہ حلال اور یہ حرام ہے تاکہ اﷲ پر جھوٹ باندھو بیشك جو اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہیں فلاح نہ پائیں گے تھوڑے دنوں دنیا میں برت لیں اور ان کے لئے دردناك عذاب ہے۔ |
لیڈران پر تیسرا ردّ:
لیڈران فرماتے ہیں ھم نے خدا کی محبت کو اس اتحاد میں بھی ملحوظ رکھا ہے۔
لیڈران کے نزدیک دشمنان خدا سے اتحاد میں خدا کی محبت ہے:
اﷲ اکبر اﷲ کے دشمنوں سے اتحاد اور اس میں محبت خدا کا ادعا واقعی ان کے نزدیك اﷲ کی محبت اس سے بڑھ کر اورکیا ہوسکتی ہے کہ اﷲ کے دشمنوں سے مل کر ایك ہوجائیں،امیر المومنین مولی علی کرم اﷲ وجہہ فرماتے ہیں:
|
الاعداء ثلثۃ عدوك وعدو صدیقك وصدیق عدوك [2]۔ |
دشمن تین ہیں:ایك خودتیرا دشمن،دوسرا تیرے دوست کا دشمن،تیسرا تیرے دشمن کا دوست، |
اﷲ عزوجل فرماتاہے:" فَاِنَّ اللہَ عَدُوٌّ لِّلْکٰفِرِیۡنَ﴿۹۸﴾"[3] بیشك اﷲ کافروں کا دشمن ہے تم کہ اس کے دشمنوں سے متحد ہوئے کیونکر اﷲ کے دشمن نہ ہوئے ؎
تو د عدوی ثم تزعم اننی
صدیقك لیس النوك عنك بعارب
(تومیرے دشمن سے محبت رکھتا ہے پھریہ جھك مارتاہے کہ میں تیرا دوست ہوں حماقت تجھ سے دور نہیں)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع