30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشرکوں سے اتحاد:
اﷲ اکبر مشرك اور اتحاد جب تك یہ مشرك یا وہ مسلم نہ ہوجائیں دو ضدوں کا اتحاد کیونکر ممکن،ظاہرہے کہ وہ مسلمان نہ ہوئے نہ یہ ان کو مسلمان مان کر ان سے متحد ہوئے تو ضرورصورت عکس ہے کہ انھیں نے شرك قبول کیا،لیڈر صاحبو! ممنوع ہے یانہیں تمھاری خانگی پنچایتی بات نہیں" اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلہِ ؕ"[1]حکم نہیں مگر اﷲ کے لئے،خود لیڈر ان فرماتے ہیں خدا کے سوا کسی کو حاکم بنانا روا نہیں"لاحکم الا ﷲ"،اور اس میں یہاں تك بڑھے کہ اگر رسول کی اطاعت لازم ہے تو اس صورت میں جبکہ مخالفت احکام الہٰیہ نہ ہو ورنہ"انما الطاعۃ فی المعروف"مشہور ہے۔
لیڈران کے نزدیک رسول اللہ بھی خلاف خدا حکم فرماسکتے ہیں:
اﷲ اکبر واحد قہار تو یہ فرما ئے کہ" مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ "[2]جس نے رسول کی اطاعت کی بیشك اس نے اﷲ کی اطاعت کی،اور لیڈران فرمائیں رسول کی اطاعت اسی وقت تك ہے جب تك وہ احکام الہٰی کی مخالفت نہ کرے۔جب رسول خلاف خدا حکم دے تو اس کی اطاعت نہیں،خیر،جب آپ کے یہاں رسول کا یہ مرتبہ ہے تو کیا قو م پر آپ کی اطاعت ہرطرح لازم ہے اگرچہ خلاف خدا وقرآن حکم دیجئے،ابھی توآپ نے کہا کہ حکم نہیں مگر خدا کے لئے اب اگر خدائی دعوٰی تمھیں نہیں تودکھاؤ خدا نے کہاں فرمایا ہے کہ مشرکوں سے اتحاد پیدا کرنا بمصلحت ممنوع نہیں۔
|
"ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱﴾ "[3] |
لاؤ اپنی برہان اگر تم سچے ہو۔ |
قرآن عظیم کے صفحات مشرکین سے اتحا د ووداد حرام کرنے سے گونج رہے ہیں لیڈرو!" ءَاَنۡتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللہُؕ "[4]مصلحت شرعی تم زیادہ جانو یا اﷲ جو فرماتاہے۔
|
"لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ وَدُّوۡا مَاعَنِتُّمْۚ" [5]۔ |
کسی غیر مسلم کو اپنا راز دار نہ بناؤ وہ تمھاری بدخواہی میں کمی نہ کریں گے ان کی دلی تمنا ہے تمھارا مشقت میں پڑنا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع