دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

نیز ان کے شبہات واہیہ کے قلع قمع کو قامع الواہیات شائع ہوا،یہ کس کی خوشی کو تھا،بات یہ ہے    ع

المرء یقیس علی نفسہ

ع                             آدمی اپنے ہی احوال پہ کرتاہے قیاس

لیڈروں اور ان کی پارٹی نے آج تك نصرانیت کی تقلید وغلامی،خوشنودی نصارٰی کو کی اب کہ ان سے بگڑی اس سے بدرجہا بڑھ کر خوشنودی ہنود کو ان کی غلامی لی،سمجھتے ہیں کہ معاذاﷲ خادمان شرع بھی ایساہی کرتے ہوں گے حالانکہ اﷲ ورسول جانتے ہیں کہ اظہار مسائل سے خادمان شرع کا مقصود کسی مخلوق کی خوشی نہیں ہوتا صرف اﷲ عزوجل کی رضاا ور اس کے بندوں کو اس کے احکام پہنچانا اور وﷲ الحمد سنئے ہم کہیں واحد قہار اور اس کے رسولوں اور آدمیوں سب کی ہزار درہزار لعنتیں جس نے انگریزوں کے خوش کرنے کو تباہی مسلمین کا مسئلہ نکالا ہو،نہیں نہیں،بلکہ اس پر بھی جس نے حق مسئلہ نہ رضائے خدا ورسول نہ تنبیہ وآگاہی مسلمین کے لئے بتایا بلکہ اس سے خوشنودی نصارٰی اس کا مقصد ومدعا ہو اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ لیجئے کہ اﷲ واحد قہار اور اس کے رسولوں اورملائکہ اور آدمیوں سب کی ہزار درہزار لعنتیں ان پر جنھوں نے خوشنودی مشرکین کے لئے تباہی اسلام کے مسائل دل سے نکالے اﷲ عزوجل کے کلام اور احکام تحریف وتغٖییر سے کایا پلٹ کر ڈالے شعار اسلام بند کئے شعار کفر پسند کئے،مشرکوں کو امام وہادی بنایا،ان سے وداد واتحاد منایا اور اس پر سب لیڈر مل کر کہیں آمین،ان کی یہ آمین ان شاء اﷲ تعالٰی خالی نہ جائے گی اگرچہ دل میں بہت کی دعا نہ ہو"الافی ضلل

مشرکین سے معاہدہ کا بیان اور لیڈروں کا ردّ بَلیغ

(۸)لیڈر کہ احکام اسلام کو یکسر بدلنے اور بیچارے عوام کو جھوٹے من گھڑت احکام سناکر چھلنے پر تلے ہیں محض فریب دہی کے لئے اس طرف چلے ہیں کہ ہندوؤں سے اور ہم سے اب جبکہ عہد موافقت ہوگیا توہم کو اس کا پورا کرنالازمی ہے یہ شریعت پر محض افتراء ہے،اول کون سی شریعت میں ہے کہ مشرکوں سے عہد موافقت،کافروں سے معاہدہ شرعیہ ایك مدت تك بمصلحت شرعی التوائے قتال کا عہد ہے،نہ کہ موافقت کاجو اب نصوص قطعیہ حرام ہے۔

لیڈران پر دوسرا ردّ:

دوم صرف موافقت ہی نہیں بلکہ لیڈران فرماتے ہیں اگر شرعی عــــہ مصلحت ہو تو اتحاد پیدا کرنا بھی ممنوع نہیں۔

عــــہ:عبارت گزشتہ اور یہ سب عبارات کہ اس بحث میں آتی ہیں جن پر خط ہے خطبہ صدارت مولوی عبدالباری صاحب جلسہ انجمن علمائے صوبہ متحدہ ۱۲ رجب ۳۸ھ بمقام کانپور کی ہیں ۱۲ حشمت علی عفی عنہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن