30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترک موالات میں لیڈروں کی افراط و تفریط:
فرمائیے اﷲ واحد قہار سچا کہ ہندوؤں سے وداد و اتحاد منانے والے ہر گز مسلمان نہیں انھیں اﷲ ونبی وقرآن پر ایمان نہیں،یا معاذاﷲ یہ سچے کہ ہم توٹکسالی مسلمان ہیں ہم تو قوم کے لیڈران وریفارمران ہیں،مسلمان تو یہی کہے گا کہ اﷲ سچا"ومن اصدق من اﷲ حدیثا"،غرض ترك موالات میں افراط کی تو وہ کہ مجرد معاملت حرام قطعی اور تفریط کی تو یہ کہ ہندوؤں سے وداد واتحاد واجب بلکہ ان کی غلامی وانقیاد فرض بلکہ مدار ایمان۔
|
فسبحن مقلب القلوب والابصار۔ |
پاکی ہے اسے جو دلوں اور آنکھوں کو پلٹ دیتاہے۔ |
اول میں تحریم حلال کی،دوم میں تحلیل حرام بلکہ افتراض حرام اور ان دونوں کے حکم ظاہر وطشت ازبام۔
انگریزوں کو خوش کرنے کے لئے بہتانی الزام کا رد:
ﷲ انصاف ! کیا یہاں اہل حق نے انگریزوں کے خوش کرنے کو معاذاﷲ مسلمانوں کا تباہ کرنے والا مسئلہ نکالا یا ان کے اہل باطل نے مشرکین کے خوش کرنے کو صراحۃً کلام اﷲ و احکام اﷲ کو پاؤں کے نیچے مَل ڈالا،مسلمان کو خدالگتی کہنی چاہئے، ہندؤوں کی غلامی سے چھڑانے کو جو فتوی اہلسنت نے دئیے کلام الہٰی واحکام الہٰی بیان کئے یہ تو ان کے دھرم میں انگریزوں کو خوش کرنے کے ہوئے وہ جو پیر نیچر کے دور میں نصرانیت کی غلامی اُبچی تھی جسے اب آدھی صدی کے بعد لیڈر،رونے بیٹھے ہیں۔کیا اس کا رد علمائے اہل سنت نے نہ کیا،وہ کس کو خوش کرنے کو تھا،کیا بکثرت رسائل ومسائل اس کے رد میں نہ لکھے گئے،حتی کہ اس کے بچے ندوے کے رد میں پچاس۵۰ سے زائد رسائل شائع کئے جن میں جابجا اس نیم نصرانیت کابھی رد بلیغ ہے،یہ کس کے خوش کرنے کو تھا،کیا صمصام حسن میں نہ تھا ؎
نیچریاں راست خدادر کمند نیچر وقانون وراپائے بند
سر نتواند کہ زنیچر کشد خط بخدائیش سنیچر کشد
کیست سنیچر سی وایس آئی ست گول بکول آمدہ نیچر پست
چوں شدہ استارہ ہند آن دغل نحس وبلندآۤمدہ ہمچوں زحل
عرش وفلك جن وملك حشرتن ناروجنان جملہ غلط کردوظن
کیست نبی پر دل پرجوش گو وحی چہ باشد سخن جوش او
برزدہ برہم ہمہ از اصل وفرع دین نو آورد و نوآورد شرع
ریش حرام ست ودم فرق فرض حج سوئے انگلنڈ بودقطع ارض
گفت بیا قوم شنو قوم من ہِیں سوئے اعزاز بدوقومِ من
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع