30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" الَّذِیۡنَ کَذَبُوۡا عَلٰی رَبِّہِمْ ۚ اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾ الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ یَبْغُوۡنَہَا عِوَجًا ؕ وَہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمْ کٰفِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾ "[1] |
یہ ہیں وہ جنھوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا تھا سن لو ظالموں پر اﷲ کی لعنت وہ جو اﷲ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہی آخرت کے منکر ہیں۔ |
دیکھی تم نے آئینہ ممتحنہ میں اپنی صورت:
|
" وَذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾ "[2]" کَذٰلِکَ الْعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ لَوْ کَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۳۳﴾٪ "[3] |
یہ سزا ہے ظالموں کی،عذاب ایساہوتاہے اور بیشك آخرت کا عذاب بہت بڑا ہے کیا اچھا ہوتا اگر وہ جانتے۔ |
لیڈروں سے ضروری سوال:
سوال ضروری لیڈران اور پارٹی کو اب تو کھلا کہ انھوں نے یقینا دشمنان خدا اور رسول سے وداد واتحاد منایا اور ان کاکوئی عذر بارد انھیں کام نہ آیا اب قرآن کریم سے اپنا حکم بتائیں،اوپر آیہ کریمہ تلاوت ہوئی:
|
" لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ "[4] |
تم نہ پاؤ گے جو اﷲ اور قیامت پرایمان رکھتے ہیں کہ مخالفان خدا ورسول سے وداد کریں۔ |
دوسری آیات میں فرمایا:
|
" تَرٰی کَثِیۡرًا مِّنْہُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنۡفُسُہُمْ اَنۡ سَخِطَ اللہُ عَلَیۡہِمْ وَفِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾ وَلَوْ کَانُوۡا یُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ والنَّبِیِّ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مَا اتَّخَذُوۡہُمْ اَوْلِیَآءَ وَلٰکِنَّ کَثِیۡرًا مِّنْہُمْ فٰسِقُوۡنَ ﴿۸۱﴾ [5] |
تم ان میں بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں بیشك کیا ہی بری چیز ہے جو خود انھوں نے اپنے لئے تیا رکی،یہ کہ ان پر اﷲ کا غضب اترا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے اور اگر انھیں اﷲ ونبی وقرآن پر ایمان ہوتا تو کافروں کودوست نہ بناتے مگر ہے کہ ان میں بہت سے فاسق ہیں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع