دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

۲۳قرآن مجید کورامائن کے ساتھ ایك ڈولے میں لے جاؤ  ۲۴دونوں کی پوجا کراؤ،۲۵ان کے سرغنہ کو کہو خدا نے ان کو تمھارے پاس مذکر بناکر بھیجاہے،یوں معنی نبوت جماؤ،اﷲ عزوجل عــــہ نے سید الانبیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے تویہی فرمایا" اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾ "[1]تم تونہیں مگر مذکر۔اور خدا نے مذکر بنا کر بھیجاہے اس نے معنی رسالت کا پورا نقشہ کھینچ دیا،ہاں لفظ بچایا ۲۶اسے یوں دکھایا نبوت ختم نہ ہوتی تو گاندھی جی نبی ہوتے ۲۷اور امام و پیشوا وبجائے مہدی موعود توصاف کہہ دیا بلکہ ۲۸اس کی حمد میں یہاں تك کہ اونچے اڑے کہ"خاموشی از ثنائے تو حد ثنائے تست"۲۹صاف کہہ دیا کہ"آج اگر تم نے ہندو بھائیوں کو خوش کرلیا تو اپنے خدا کوراضی کرلیا،صاف کہہ دیا کہ"ہم ایسا مذہب بنانے کی فکر میں ہیں جو ہندو مسلم کا امتیاز اٹھادے گا،۳۰صاف کہہ دیا کہ"ایسا مذہب چاہتے ہیں جو سنگم وپریاگ کو مقدس علامت ٹھہرائے گا"۳۱صاف کہہ دیاکہ"ہم نے قرآن مجید وحدیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثار کردی"کیا کریمہ" لَا یَنْہٰىکُمُ "میں ان ملعونات وکفریات کی اجازت دی تھی۔

" وَ یۡلَکُمْ لَا تَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ کَذِبًا فَیُسْحِتَکُمْ بِعَذَابٍ ۚ "[2]

" وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللہِ کَذِبًا ؕ اُولٰٓئِکَ یُعْرَضُوۡنَ عَلٰی رَبِّہِمْ وَیَقُوۡلُ الۡاَشْہٰدُ ہٰۤؤُلَآءِ

تمھاری خرابی ہو اﷲ پر جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تمھیں عذاب میں بھون دے اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اﷲ پر جھوٹ باندھے یہ ہیں وہ لوگ کہ اپنے رب کے حضور پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے

 

عــــہ:یہاں سے صاف ظاہر ہوئی ان جاہل مفتیوں کی جنھوں نے لکھا"مذکر یاد دلانے کے معنی میں بولا جاتاہے پس اگر کسی کو مذکر یعنی کوئی بات یاد دلانے کہا جائے تو جائز ہے"مسلمانو! ﷲ انصاف کہاں تو کوئی بات یاد دلانے والا اور کہاں یہ کہ"خدا نے ان کو مذکر بناکرتمھارے پاس بھیجا ہے گاندھی کو پیشوا نہیں بلکہ قدرت نے تم کو سبق پڑھانے والا مدبر بنا کر بھیجا،یہ گلفشانی جدید لیڈر بننے والے جناب عبدالماجد بدایونی کی ہے جو جلسہ جمیعت علمائے ہند دہلی میں ہوئی اور اخبار فتح دہلی ۲۴ نومبر میں چھپی انھیں کی حمایت میں مفتی مذکور کا وہ فتوٰی ہے مگر معلوم نہیں ان مفتی صاحب فقیہ کی کتاب علم یا ان کے طورپر پنڈت رام داس جی شاستری کی ودیا پشتك میں مولوی عبدالماجد کو پانڈے شری داس کہنے کا بھی جواز ہے یا ان کے کھیلنے کے لئے صرف بارگاہ قہار بے نیاز ہے ۱۲ حمشت علی لکھنوی عفی عنہ۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۸۸/ ۲۱

[2] القرآن الکریم ۲۰/ ۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن