دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

قتال بالفعل مراد ہو تو یقینا آیات کثیرہ سے منسوخ جس کے نسخ پر تصریحات جلیلہ مذکورہ کے علاوہ مبسوط و عنایہ وکفایہ وتبیین وبحرالرائق وردالمحتار کے نصوص کا اوراضافہ ہوایہ جواب اول تھا اور اگر مطلق قتال مقصود کہ ہر حربی غیر معاہدمیں موجود،تو ضرور آیت محکم اور مشرکین ہند کو اس میں داخل نہ کرنا شدید ظلم وستم یہ جواب دوم ہوا،اور یہی مذہب جمہور ومشرب منصور ومسلك ائمہ حنفیہ صدور ہے مسلم حنفی بننے والی ہندو پرستی نے نہ حنفیت قائم رکھی نہ حنیفیت،نہ مذہب ہی برقرار رکھا نہ شریعت،" ذٰلِکَ ہُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیۡنُ ﴿۱۱﴾ "ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم،دو جواب توہوئے۔

لیڈروں کو تیسرا جواب

ثالثًا: وائے غربت اسلام وانصاف،کیاکوئی ان سے اتنا کہنے والا نہیں کہ ہندوؤں کے بالفعل محاربین سے بھی تمھیں عداوت کا اقرار رہاتھی کے دانت ہیں،کھانے کے اور دکھانے کے اور،کیا تمھیں نہیں ہوکہ جب وہ محاربین قاتلین ظالمین کافرین گرفتار ہوئے ان پر ثبوت اشد جرائم کے انبار ہوئے تمھاری چھاتی دھڑکی،تمھاری مامتا کی پھڑکی،گھبرائے،تلملائے،سٹپٹائے،جیسے اکلوتے کی پھانسی سن کر ماں کو درد آئے،فورا گرماگرم دھواں دھار ریزولیوشن عــــہ پاس کیاہے کہ ہے ہے یہ ہمارے پیارے ہیں۔یہ ہماری آنکھ کے تارے ہیں،انھوں نے مسلمانوں کو ذبح کیا،جلایا پھونکا،مسجدیں ڈھائیں،قرآن پھاڑے،یہ ہماری ان کی خانگی شکر رنجی تھی،ہمیں اس کی مطلق پرواہ نہیں،یہ ہمارے سگے ہیں کوئی سوتیا ڈاہ نہیں،ماں بیٹی کی لڑائی دودھ کی ملائی،برتن ایك دوسرے سے کھڑك ہی جاتاہے ان کے درد سے ہمیں غش پرغش آتاہے۔ان کابال بیکا ہوا اور ہمارا کلیجہ پھٹا،ﷲ ان کو معافی دی جائے،فورا ان سے درگزر کی جائے،یہ ہے آیہ ممتحنہ پر تمھارا عمل،یہ ہے" الَّذِیۡنَ قٰتَلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "سے تمھاری جنگ وجدل۔یہ ہے واحدقہار کو تمھارا پیٹھ دینا،یہ ہے کلام جبار سے تمھارا مچیٹا لینا ان تمھارے سگوں نے قرآن مجید پھاڑے،تم نے اس کے احکام پاؤں تلے مَل ڈالے،انھوں نے مسجدیں ڈھائیں،تم نے رب المسجد کے ارشاددولتیوں سے کچل ڈالے،قرآن چھوڑ ا مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے منہ موڑا اور ان کے دشمنوں ان کے اعداء سے رشتہ جوڑا،یہ تمھیں اسلام کا بدلا ملا۔

عــــہ:بعض مفتیان بے انصاف اسے دیکھیں جنھوں نے لکھا تھا"اگر کوئی ہندو اس کے خلاف ہو تو اس صورت میں بھی یہی حکم ہے کہ محارب سے بروقسط ناجائز۔        ع

یہی اقرار یہی قول،یہی وعدہ تھا۔الخ حشمت علی عفی عنہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن