دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

" بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ وَمَاۡوٰىہُ جَہَنَّمُ ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیۡرُ ﴿۱۶"[1]

لینے کو جائے وہ بیشك اﷲ کے غضب میں پڑا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ کیاہی بری پھرنے کی جگہ ہے۔

حربی غیر معاہد سے موالات کی حالی صورت بھی حرام ہے:

اور دوم ان سے جائز نہیں کہ حقیقت معادات سے خالی اور صورت موالات حالی یہ صرف معاہدین کے لئے ہے"تنزیلا للناس منازلہم"ہر شخص کو اس کے مرتبے پر رکھنے کے لئے۔اور غیر معاہد کے لئے یہ بھی موالات ممنوعہ ہی ہے اوپر گزرا کہ مولٰی عزوجل نے ان سے صوریہ کو بھی مثل حقیقیہ منع فرمایا اور اس کا نام بھی مودت ہی رکھا کہ"تلقون الیھم بالمودۃ تسرون الیہم بالمودۃ [2](تم انھیں خبریں پہنچاتے ہو دوستی سے تم انھیں محبت کا خفیہ پیغام پہنچاتے ہو۔ت)یہ ہے حقیقت انیق متکفل توفیق وتطبیق والحمد ﷲ علی حسن التوفیق۔

آیات ممتحنہ میں  بر ومعاملات سے کیا مراد :

اس تحقیق سے روشن ہوا کہ کریمہ" لَا یَنْہٰىکُمُ "میں بر سے صرف اوسط مراد ہے کہ اعلٰی معاہد سے بھی حرام اور ادنٰی غیر معاہد سے بھی جائز،اور آیت فرق کے لئے اتری ہے نیز ظاہرہوا کہ کریمہ" اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ "میں"تولوھم"سے یہی بروصلہ مراد ہے تاکہ مقابلہ فرق ظاہر ہولاجرم تفسیر معالم وتفسیر کبیر میں ہے:

ثم ذکر الذین ینھاھم عن صلتہم فقال " اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ "الآیۃ [3]۔

پھر اﷲ تعالی نے ان لوگوں کا بیان فرمایا جن سے نیك سلوك کی ممانعت ہے کہ فرمایا اﷲ تمھیں ان سے منع کرتاہے جو تم سے دین میں لڑیں۔

تنویر المقباس میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے:

(اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ)عن صلۃ الذین(ان تولوھم) ان تصلوھم [4](ملخصا)

اﷲ تمھیں ان سے منع فرماتاہے یعنی ان کے ساتھ نیك سلوك کرنے سے کہ ان سے موالات یعنی نیك سلوك کرو۔

 

 



[1] القرآن الکریم ۸/ ۱۶

[2] القرآن الکریم ۶۰/ ۱

[3] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)زیر آیۃ انما ینہکم اﷲ عن الذین الخ المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۲۹/ ۳۰۴

[4] تنویر المقباس من تفسیر ابن عباس القرآن الکریم انما ینہکم اﷲ عن الذین الخ مصطفی البابی مصر ص۳۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن