دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

" وَ اِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِکِیۡنَ اسْتَجَارَکَ فَاَجِرْہُ حَتّٰی یَسْمَعَ کَلٰمَ اللہِ ثُمَّ اَبْلِغْہُ مَاۡمَنَہٗ ؕ"[1]۔

اگر کوئی مشرك تم سے پناہ چاہے تو اسے پناہ دو تاکہ کلام الہٰی سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچادو۔

ظاہر ہے کہ اس وقت غلظت وخشونت منافی مقصو د ہوگی۔

مدارات کا بیان

مدارات صرف اس ترك غلظت کانام ہے اظہار الفت ورغبت پھر کسی قسم اعلٰی میں جائے گا اور اسی کاحکم پائے گا،مدارات ومداہنت کے بیچ میں موالات صوریہ کی دو قسمیں اور ہیں:برواقساط اور معاشرت،یہ نوصورتیں موالات کی ہوئیں اور دس کی مکمل مجرد معاملت ہے،نہ کہ میلان پر مبنی نہ اس سے منبی،یہ سوائے مرتد ہونے کافر سے جائز ہے جب تك کسی محظور شرعی کی طرف منجر نہ ہو معاشرت کے نیچے افعال کثیرہ ہیں،سلام وکلام،مصافحہ،مجالست،مساکنت،مواکلت وتقریبوں میں شرکت، عیادت،تعزیت،اعانت،استعانت،مشورت وغیرہا ان سب کے صورو شقوق کی تفصیل اور ہر صورت پر بیان حکم و دلیل ایك مستقل رسالہ چاہے گا،یہاں بروصلہ سے بحث ہے جس کی ہم نے تین قسمیں بیان کیں،قسم اول کہ بے اپنی کسی غرض صحیح کے بالقصد ایصال نفع وخیر منظور ہو یہ بے رغبت ومیلان قلب متصور نہیں،تو موالات حقیقیہ ہے اور مطلقًا قطعا حرام قطعی،باقی دو قسمیں کہ اپنی غرض ذاتی یا مصلحت دینی مقصود ہو توموالات صوریہ کی ایك ہلکی قسمیں ہیں اگرچہ مجرد ترك غلظت پر ان میں شے زائد ہے،ان دو میں فرق یہ ہے کہ قسم دوم بھی اگرچہ حقیقت موالات سے برکراں ہے ا ورصورۃً بھی کوئی قوی دلیل نہیں مگر معنی کچھ اس کی نفی وضد بھی نہیں،اور سوم حقیقۃً معادات وقصد اضرار ہے،لہذا حربی محارب سے بھی جائز ہوئی کہ اب وہ ظاہری صورت خدعہ اور چال رہ گئی والحرب خدعۃ [2](لڑائی فریب ہے۔ت)کفار کوپیٹھ دے کر بھاگنا کیسا اشد حرام وکبیرہ ہے لیکن اگر مثلا اس لئے ہو کہ وہ تعاقب کرتے چلے آئیں گے اور آگے اسلامی کمین ہے جب اس سے گزریں ان کے پیچھے سے کمین کا لشکر نکلے اور آگے سے یہ لوٹ پڑیں اور کافر گِھر جائیں تو ایسا فرار بہت پسندیدہ ہے کہ یہ صورۃً فرار معنیً کرّار ہیں،قال تعالٰی:

" وَمَنۡ یُّوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہٗۤ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَیِّزًا اِلٰی فِئَۃٍ فَقَدْ بَآءَ "[3]

جہاد کے دن جوکوئی کافروں کو پیٹھ دکھائے گا سو ا اس کے جو لڑائی کے لئے کنارہ کرنے یا اپنے جتھے میں جگہ

 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۶

[2] صحیح البخاری باب الحرب خدعۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۲۵

[3]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن