دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ضرورت ہو تو حتی الامکان پہلودار بات کہے صریح کی اجازت نہیں اور بے اس کے نجات نہ ملے اورقلب ایمان پر مطئمن ہو تو اس کی بھی رخصت اور اب بھی ترك عزیمت،ابناء جریر و منذر وابی حاتم نے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی:

نھی اﷲ المومنین ان یلاطفوا الکفار و یتخذوھم ولیجۃ من دون المؤمنین الاان یکون الکفار علیہم ظاھرین اولیاء فیظھرون لہم اللطف ویخالفونہم فی الدین وذٰلك قولہ تعالٰی الا ان تتقوا منہم تقٰۃ [1]۔

اﷲ تعالی نے مسلمانوں کو منع فرمایا کہ کافروں سے نرمی کریں اور مسلمانوں کے سوا ان میں سے کسی کو راز دار بنائیں مگریہ کہ کافران پر غالب ووالیان ملك ہوں تو اس وقت ان سے نرمی کا اظہار کریں اور دین میں مخالفت رکھیں اوریہ ہے مولٰی تعالٰی کا ارشاد مگریہ کہ تم کو ان سے واقعی پوراخوف ہو۔

مدارك میں ہے۔

ای الا ان یکون للکافر علیك سلطان فتخافہ علی نفسك ومالك فحینئذ یجوز لك اظہار الموالاۃ و ابطان المعاداۃ [2]۔

یعنی مگر یہ کہ کا فر کی تجھ پر سلطنت ہو تو تجھے ا س سے اپنے جان ومال کا خوف ہو ا س وقت تجھے جائز ہے کہ اس سے دوستی ظاہر کرے اور دشمنی چھپائے۔

کبیر میں ہے:

وذٰلك بان لایظھر العداوۃ باللسان،بل یجوز ایضا ان یظھر الکلام الموھم للمحبۃ والموالاۃ،ولکن بشرط ان یضمر خلافہ وان یعرض فی کل مایقول [3]۔

یہ یوں ہے کہ زبان سے دشمنی ظاہر نہ کرے بلکہ یہ بھی جائزہے کہ ایسا کلام کہے جو محبت ودوستی کا وہم دلائے مگر شرط یہ ہے کہ دل میں اس کے خلاف ہو اور جو کچھ کہے پہلو دار بات کہے۔

صوریہ کی اعلٰی قسم ۶مداہنت ہے اس کی رخصت صرف بحالت مجبوری واکراہ ہی ہے اورادنٰی قسم ۷مدارات یہ مصلحتابھی جائز، قال اﷲ تعالٰی:


 

 



[1] جامع البیان(تفسیر ابن جریر)القول فی تاویل قولہ لایتخذ المومنون الکفرین الخ المطبعۃ المیمنہ مصر ۳/ ۱۴۰

[2] مدارك التنزیل(تفسیر النسفی)آیہ ۳/ ۲۸ دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۱۵۳

[3] مفاتیح الغیب(تفسیر کبیر)آیہ ۳/ ۲۸ المطبعۃ البہیۃ مصر ۸/ ۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن