دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

دینے تك منع بتایا اور لیڈروں نے غیر معاہد مشرکوں سے وداد و اتحاد منایا بلکہ ان کی غلامی وانقیاد کا کلنك لگایا۔

قسم دوم نے خود محارب ونامعاہد حربیوں کو ہدیہ دینا لینا جائزٹھہرایا،لیڈروں کے مطلقًا ترك تعاون کی فرضیت کادربا جلایا۔خیر انھیں اسی طرح ہر طرف کی ضرب وجرح ورد وطرح میں چھوڑئے،جانب توفیق باگ موڑئیے،

سلوک مالی کی اقسام

فاقول: سلوك مالی تین طرح ہیں:

مرحمت،   مکرمت،  مکیدت

اول یہ کہ محض اسے نفع دینا خیر پہنچانا مقصود ہو یہ مستامن معاہد کے لئے بھی حرام ہے،امان و معاہد وکفِ ضرر کے لئے ہے نہ کہ اعداء اﷲ کو بالقصد ایصال خیر کے واسطے۔

دوم یہ کہ اپنی ذاتی مصلحت مثل مکافات احسان ولحاظ رحم کے لئے کچھ مالی سلوک،یہ معاہد سے جائز نامعاہد سے ممنوع۔

سوم یہ کہ مصلحت اسلام ومسلمین کےلئے محاربانہ چال ہو،یہ حربی محارب کے واسطے بھی جائز کہ حقیقت بروصلہ سے اسے علاقہ نہیں۔

موالات کی  تقسیم اور اس کے احکام:

تحقیق مقام یہ ہے کہ موالات دو قسم ہیں:

اول حقیقیہ:جس کا ادنٰی ۱ رکون یعنی میلان قلب ہے،پھر ۲وداد پھر ۳اتحاد پھر اپنی خواہش سے بے خوف و۴طمع انقیاد پھر ۵تبتل یہ بجمیع وجوہ ہر کافر سے مطلقًا ہرحال میں حرام ہے۔

میل طبعی کا حکم

قال اﷲ تعالٰی:

" وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[1]۔

ظالموں کی طرف میل عــــہ نہ کرو کہ تمھیں آگ چھوئے۔

مگر میل طبعی جیسے ماں باپ اولادیازن حسینہ کی طرف کہ جس طرح بے اختیار ہو زیرحکم نہیں پھر بھی

عــــہ:جب مجرد میلان قلب کو حرام وموجب عذاب نار فرمایا تو وداد اواتحاد وانقیاد وتبتل کس قدر سخت کبیرہ موجب عذاب اشد ہوں گے لیڈروداد واتحاد وانقیاد سب خود قبول کررہے ہیں،والعیاذ باﷲ تعالٰی ۱۲


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن