دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

رہا شرح سرخسی میں یہ استدلال کہ قحط مکہ معظمہ میں حضور رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے پانسو اشرفیاں ابوسفیان وصفوان بن امیہ کو عطا فرمائیں کہ فقرائے مکہ پر تقسیم کریں،اقول: واقعہ عین کے لئے عموم نہیں ہوتا۔ممکن کہ وہ زمانہ صلح ومعاہدہ ہو معہذا ابوسفیان وصفوان رضی اﷲ تعالٰی عنہما دونوں مؤلفۃ القلوب سے تھے،ممکن کہ اس مد سے عطا فرمائی ہوں پھر بھی وہ عبارات باقی رہیں جن میں مستامن کے لئے بھی عدم جواز کا صریح ارشاد ہے یونہی وہ کہ حربی غیرمعاہد کے لئے بھی جواز ان کا مفاد ہے،ہندیہ میں محیط سے ہے:

لو ان عسکرا من المسلمین دخلوا دارالحرب فاھدی امیرھم الی ملك العدوھدیۃ فلاباس بہ [1]۔

اگر مسلمانوں کا کوئی لشکر دارالحرب میں داخل ہو اور سپہ سالار دشمنوں کے بادشاہ کوکچھ ہدیہ بھیجے کچھ مضائقہ نہیں۔

ائمہ لیڈروں پر سخت اشد عذاب:

ظاہر ہے کہ فَے وہی مال ہے کہ کافر سے بے لڑے قہرا لیا جائے اور لڑ کر لیں تو غنیمت،اور ایام معاہدہ کے ہدایا قہر نہیں، شرح سیر کبیر میں ہے:

لووادع الامام قوما من اھل الحرب سنۃ علی مال دفعوہ الیہ جاز لو خیرا للمسلمین ثم ھذا المال لیس بفیئ ولاغنیمۃ حتی لا یخمس،ولکنہ کالخراج یوضع فی بیت المال لان الغنیمۃ اسم لمال یصاف بایجاف الخیل والرکاب والفیئ اسم لما یرجع من اموالہم الی ایدینا بطریق القھر وھذا یرجع الینا بطریق المراضاۃ [2]۔

اگر سلطان اسلام نے حربیوں کے کسی گروہ سے سال بھر کے لئے صلح کرلی اور اس پر کچھ مال ان سے لے لیا تو اگر یہ مسلمانوں کے حق میں بہترہو تو جائزہے پھر یہ مال نہ فَے ہے نہ غنیمت،یہاں تك کہ اس سے خمس نہ لیا جائے گا،ہاں وہ خراج کی طرح ہے خزانہ مسلمین میں داخل کیا جائے گا،اس لئے کہ غنیمت اس مال کا نام ہے جو گھوڑے اونٹ دوڑاکر یعنی لڑکر ملے اور فے اس مال کانام ہے جو ہمیں ان سے بطور غلبہ ہاتھ آئے اور یہ تو ہم کو بطور رضامندی حاصل ہوا۔

خیالات لیڈران کا قلمع قمع اس توفیق انیق ہی سے ہوگیا،یہ دونوں قسمیں ان پر اشد ہیں ان کے دونوں مزعوم کاسخت تر رد ہیں،قسم اول نے حربی معاہد کے ساتھ بھی ذرا سا سلوك مالی حرام فرمایا ان کے فقیر گداگر کو بھیك


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر الفصل الثالث مکتبہ نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۳۶

[2] شرح السیر الکبیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن