30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روایات مذکورہ میں مطلقًا حربی سے نیك سلوك کی ممانعت ہے جس میں مستامن بھی داخل،اورنہایہ و تبیین وبحرالرائق وابوالسعود کی عبارات میں اس سے ممانعت کی صاف تصریح گزری لیکن بعض روایات سے اس کے لئے رخصت ثابت،فتاوٰی عالمگیری میں ہے:
|
لاباس بان یصل الرجل المسلم المشرك قریبا کان اوبعیدا محاربا کان اوذمیا و اراد بالحارب المستامن واما اذا کان غیر المستامن فلاینبغی للمسلم ان یصلہ بشیئ کذا فی المحیط [1]۔ |
کوئی حرج نہیں کہ مسلمان مشرك سے کوئی مالی سلوك کرے خواہ رشتہ دار ہویا اجنبی،حربی ہو یا غیر مستامن ہو تو مسلمان کو سزا وار نہیں کہ اس کے ساتھ کوئی نیك سلوك کرے،ایسا ہی محیط میں ہے۔ |
امام ملك العلماء نے بدائع میں مستامن کے لئے وصیت کا جواز مبسوط سے نقل کیا پھر فرمایا،امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے عدم جواز مروی ہوا اوریہی روایت ہمارے ائمہ کے قول سے موافق تر ہے کہ وہ مستامن کے لئے صدقات حرام فراماتے ہیں،یونہی وصیت بھی،پھر فرمایا بعض نے کہا اس کے لئے جواز وعدم جواز صدقات میں ہمارے اصحاب سے دو۲روایتیں ہیں تو وصیت بھی انھیں دونوں روایتوں پر ہوگی،عبارت یہ ہے شرائط وصیت باعتبار موصی لہ میں فرمایا:
|
ومنہا ان لایکون حربیا غیر مستامن فان کان لا تصح الوصیۃ لہ من مسلم او ذمی وان کان مستامنا ذکر فی الاصل انہ یجوز لانہ فی عہد نافاشبہ الذمی، وروی عن ابی حنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ انہ لایجوز و ھذہ الروایۃ بقول اصحابنا رحمہم اﷲ تعالٰی اشبہ فانہم قالوا لایجوز صرف الکفارۃ والنذر وصدقۃ الفطر و الاضحیۃ الی المستامن ویجوز صرفھا |
ایك شرط جواز وصیت کی یہ ہے کہ حربی غیر مستامن نہ ہو ایسا ہو تو اس کے لئے وصیت باطل ہے مسلمان کرے خواہ ذمی،اور اگر حربی مستامن ہو تو امام محمد نے مبسوط میں ذکر فرمایا کہ جائز ہے اس لئے کہ وہ بھی ہمارے معاہدہ میں ہے تو ذمی ساہو ااور امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حربی مستامن کے لئے بھی وصیت جائزنہیں اور یہی روایت ہمارے ائمہ کے قول سے زیادہ موافق ہے اس لئے کہ وہ فرماتے ہیں کہ حربی مستامن کو بھی نذر وکفارہ و صدقہ فطر و قربانی کاگوشت دینا جائز نہیں۔اور ذمی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع