30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں کے کسی کافر فقیر کو بھیک دینا بھی جائز نہیں:
صحاح ستہ میں صعب بن جثامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے زنان وصبیان کفارکے بارے میں فرمایا:ھم منہم [1]وہ انھیں میں سے ہیں،ولہذا ہمارے ائمہ کرام نے حربی کو صدقہ نافلہ دینے کی ممانعت سے ان کی عورتوں بچوں کسی کو مستثنٰی نہ فرمایا حکم عام دیا،جامع الصغیر امام محمد و بدایہ ودرر وعنایہ وکفایہ و جوہرہ ومستصفٰی پر نہایہ وغایۃ البیان و فتح القدیر وبحرالرائق وکافی وتبیین وتفسیر احمدی و فتح اﷲ المعین وغنیہ ذوی الاحکام کتب معتمدہ کی عبارتیں اوپر گزریں،معراج الداریہ میں ہے:
|
صلتہ لایکون براشرعا ولذالم یجز التطوع الیہ [2]۔ |
حربی سے نیك سلوك شرعا کوئی نیکی نہیں اس لئے اسے نفل خیرات دینا بھی حرام ہے۔ |
عنایہ امام اکمل میں ہے:
|
التصدق علیہم مرحمۃ لہم ومواساۃ وھی منافیۃ لمقتضی الاٰیۃ[3]۔ |
انھیں خیرات دینا ان پر ایك طرح کی مہربانی اور ان کی غمخواری ہے اور یہ حکم قرآن مجید کے خلاف ہے۔ |
امام برہان الدین صاحب ذخیرہ نے محیط پھرعلامہ جوی زادہ پھر علامہ شرنبلالی نے غنیہ میں فرمایا:
|
لایجوز للمسلم برالحربی [4]۔ |
حربی کے ساتھ نیك سلوك مسلمان کو حرام ہے۔ |
بحمداﷲ تعالٰی ہماے ائمہ کی نظر ایسی ہی غائر ودقیقہ رس ہے جب کبھی تنقیح تام کی جاتی ہے جو انھوں نے تحقیق فرمایا وہی گل کھلتا ہے ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق۔
مستامن کے لئے مسئلہ ہبہ و وصیت کی تحقیق :
تنبیہ سوم:مستامن کے بارے میں عبارات مختلف آئیں کثیر
[1] صحیح مسلم باب جواز قتل النساء والصبیان الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۴
[2] ردالمحتار بحوالہ معراج الدرایۃ باب المصرف داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۶۸
[3] العنایہ شرح الہدایہ مع فتح القدیر باب من یجوز دفع الصدقہ الیہ الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲/ ۲۰۷
[4] غنیہ ذوی الاحکام حاشیۃ الدررالحکام کتاب الوصایا مطبعۃ احمدی کامل الکائنۃ دارالسعادت مصر ۲/ ۴۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع