دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ہو اور یہ اول سے بڑھ کر باطل وکفر بائل(سخت)ہے لاجرم قتال معاونت ورضا سب کو عام ہے اب بیشك اس کا حکم شامل جملہ حکم اسلام ہے،اسی طرح احتمال اول پر آیہ کریمہ کے دونوں جملے فقرہ اولٰی کے ردہیں،پہلے کا ابھی بیان ہوا اور دوسرا یوں کہ جب مشرکین سب مسلمانوں سے مقاتل ہیں تو سب مسلمان مشرکوں کے مقاتل کہ مفاعلہ جانبین سے ہے اور وہ نہیں مگر اسی طرح پر کہ فاعل ومعاون وراضی سب مقاتل ہوں بعینہٖ اسی تقریر سے احتمال دوم وسوم بھی جیسا کہ فہیم پر مخفی نہیں۔بالجملہ ہر پہلو پرآۤیہ کریمہ کا ہر جملہ ان کے فقرہ اولٰی کا رد ہے اور احتمال دوم وسوم پرکریمہ کا پہلا جملہ لیڈروں کے فقرہ دوم کا بھی رد ہے کہ عام فرمایا گیا سب مشرکوں سے قتال کرو،اور قتل وقتال سے بڑھ کر اور اظہار عداوت کیا ہے تو ثابت ہوا کہ مشرك مقاتل بالید ہویا نہ ہر ایك سے اظہار عداوت فرض اور وداد واتحاد حرام،

" وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَہَقَ الْبٰطِلُ ؕ اِنَّ الْبٰطِلَ کَانَ زَہُوۡقًا ﴿۸۱ "[1] " بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَی الْبٰطِلِ فَیَدْمَغُہٗ فَاِذَا ہُوَ زَاہِقٌ ؕ وَلَکُمُ الْوَیۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ ﴿۱۸"[2]

کہو حق آیا باطل کادم ٹوٹا،بیشك باطل تو دم توڑنے ہی کو تھا بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینکتے ہیں کہ وہ باطل کا بھیجا نکال دیتا ہے جبھی وہ فنا ہوجاتاہے اور تمھارے لئے خرابی ہے ان باتوں سے جو بناتے ہو۔

اصح قول اکثر ہے کہ کریمہ ممتحنہ صرف معاہدین کے بارے میں ہے:

تنبیہ دوم:اقول یہاں سے روشن ہوا کہ آیہ ممتحنہ میں قول اکثر ہی راجح واصح ہے" لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "وہی ہوسکتے ہیں جو اہل عہد وذمہ ہیں کہ ان کے عہد نے صراحۃً انھیں مقاتلین سے جدا کرلیا،"والصریح یفوق الدلالۃ"تصریح دلالت پر مرجح ہے۔باقی تمام حربی کفار مقاتل فی الدین ہیں اگرچہ ہتھیار نہ اُٹھائے ہوئے ہوں۔قول آخر کے اصح ہونے کی وجہ یہی ہوئی کہ لفظ عام ہے اور جب ثابت ہوا کہ وہ اہل عہد وذمہ ہی پر صادق ہے توحربیوں کی تعمیم ناموجہ ہے یونہی نساء وصبیان سے تخصیص کی وجہ نہیں،اعتبار عموم لفظ کا ہے نہ خصوص سبب کا،ورنہ صرف صلہ مادروپدر یا غایت درجہ صلہ رحم کی اجازت نکلے نہ جملہ نساء وصبیان کو تعمیم مقبول کہ اگرچہ وہ حکم قتال سے مستثنٰی ہیں مگر حکم غلظت سے مستثنٰی نہیں،اہل عہد وذمی کی عورتیں بچے ان کے حکم میں رہیں گے اور غیر معاہد حربیوں کے زنان واطفال ان کے حکم میں،قال تعالٰی

" مِّنۡ ذَکَرٍ اَوْ اُنۡثٰیۚ بَعْضُکُمۡ مِّنۡۢ بَعْضٍۚ "[3]مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایك ہو۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷/ ۸۱

[2] القرآن الکریم ۲۱/ ۱۸

[3] القرآن الکریم ۳/ ۱۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن