30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان یکون المراد قاتلوھم باجمعکم مجتمعین علی قتالہم،کما انھم یقاتلونکم علی ھذہ الصفۃ،یرید تعاونوا وتناصروا علی ذٰلك ولاتتخاذلوا ولاتتقاطعوا وکونوا عباداﷲ مجتمعین متوافقین فی مقاتلہ الا عداء،والثانی قال ابن عباس قاتلوھم بکلیتہم ولا تحابوا بعضہم بترك القتال کما انھم یستحلون قتال جمیعکم،والقول الاول اقرب حتی یصح قیاس احد الجانبین علی الاخر [1]۔ |
کہ تم سب ان کے قتال پر اتفاق کرکے ان سے لڑو جس طرح وہ تم سے یونہی لڑتے ہیں،فرماتاہے قتال مشرکین میں سب آپس میں ایك دوسرے کی مدد کرو اور ایك دوسرے کو بے یار نہ چھوڑو نہ باہم علاقہ قطع کرو اور سب اﷲ کے بندے ہو جاؤ،دشمنوں کے قتال پر یك دل ویك رائے ہو کر دوسرا قول ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کا کہ سب مشرکوں سے لڑو اور ان میں کسی سے ترك قتال میں محابہ نہ کرو جس طرح وہ تم سب سے قتال روا رکھتے ہیں اور پہلاقول زیادہ قریب ہے تاکہ ایك فریق کادوسرے پر قیاس صحیح ہو۔ |
خازن میں ہے:
|
یعنی قاتلوا المشرکین باجمعکم مجتمعین علی قتالہم کما انھم یقاتلونکم علی ھذہ الصفۃ [2]۔ |
یعنی سب مل کر قتال مشرکین پر متفق الرائے ہو کر ان سے لڑو جس طرح وہ تم سے یونہی لڑتے ہیں۔ |
مدارك میں ہے:
|
کافۃ حال من الفاعل اوالمفعول [3]۔ |
کافۃ فاعل سے حال ہے یا مفعول سے۔ |
اس احتمال چہارم پر آیہ کریمہ کے دونوں جملے لیڈروں کے پہلے فقرے کا رد ہیں ظاہر ہے کہ سب مشرك میدان میں نہ آئے سب نے ہتھیار نہ اُٹھائے بلکہ کچھ ساعی تھے کچھ معاون کچھ راضی،اور آیت میں فرمایا کہ وہ سب تم سے لڑتے ہیں تو معلوم ہوا کہ جمیع اقسام مقاتل فی الدین ہیں یونہی قطعا تمام ہنود کہ منشا مظالم گئورکھشا ہے اور اس میں سب شریک،پھر مسلمانوں کو فرمایا تم سب لڑواگر قتال قتال بالید سے خاص ہو تو جہاد مطلقًا فرض عین ہوجائے او ریہ بالاجماع باطل ہے نیز اس تقدیر پر یہ حکم صحابہ کرام سے آج تك کبھی بجانہ لایا گیا کون سے دن دنیا کے سب مسلمان ہتھیار لے کر میدان میں آئے تومعاذاﷲ صحابہ کرام وجمیع امت کا اجماع ضلالت ومعصیت پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع