30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں چلتی۔کون سا شہر ہے جہاں اس کی سبھا یا اس کے ارکان یا اس میں چندہ دینے والے نہیں،کیا یہ مقدس بیگناہوں کے خون،یہ پاك مساجد کی شہادتیں،یہ قرآن عظیم کی اہانتیں انھیں ناپاك رکھشاؤں انھیں مجموعی سفاك سبھاؤں کے نتائج نہیں،نہ سہی ع
ہاتھ کنگن کوآرسی کیا ہے
اب جس شہر جس قصبہ جس گاؤں میں چاہو آزمادیکھو،اپنی مذہبی قربانی کے لئے گائے پچھاڑو۔اس وقت یہی تمھاری بائیں پسلی کے نکلے،یہی تمھارے سگے بھائی،یہی تمھارے منہ بولے بزرگ یہی تمھارے آقا یہی تمھارے پیشوا تمھاری ہڈی پسلی توڑنے کو تیار ہوتے ہیں یانہیں۔ان متفرقات کا جمع کرنا بھی جہنم میں ڈالئے وہ آج تمام ہندوؤں اور نہ صرف ہندوؤں تم سب ہندو پرستوں کا امام ظاہر وبادشاہ باطن ہے یعنی گاندھی صاف نہ کہہ چکا کہ مسلمان اگر قربانی گاؤ نہ چھوڑیں گے تو ہم تلوار کے زور سے چھڑادیں گے،اب بھی کوئی شك رہا کہ تما م مشرکین ہند دین میں ہم سے محارب ہیں پھر انھیں" لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "میں داخل کرنا کیا نری بے حیائی ہے یا صریح بے ایمانی بھی،محاربہ مذہبی ہر قوم کا اس بات پر ہوتاہے جسے وہ اپنے دین کی رو سے زشت ومنکر جانے،اسی کے ازالہ کے لئے لڑائی ہوتی ہے،اور ازالہ منکرتین قسم ہے کہ موقع ہو تو ہاتھ سے ورنہ زبان سے ورنہ دل سے۔نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من رأی منکم منکرًا فلیغیرہ بیدہ فان لم یستطع فبلسانہ فان لم یستطع فبقلبہ [1]۔ |
تم میں جو کوئی کچھ خلاف شرع بات دیکھے اس پر لازم ہے کہ اسے اپنے ہاتھ سے رد کرے،پھر اگر نہ ہوسکے تو زبان سے،اور یہ بھی نہ ہوسکے تو دل سے۔ |
یہ تینوں صورتیں ازالہ وتغییر کی ہیں اور سب اہل محاربہ سے محاربہ ہی ہیں بالفعل ہتھیار اٹھانا شرط نہیں جس کا ثبوت اوپر گزرا،اور اگریہی ٹھہرے کہ اگرچہ لڑائی سرتاج قوم اور تمام افراد کی رضا سے ہو مگر" قٰتَلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "میں صرف وہی داخل ہوں گے جنھوں نے میدان میں ہتھیار اٹھائے تو ذرا انگریزوں کے ساتھ اپنے بائیکاٹ کا مزاج پوچھ لیجئے،کیا ہر انگریز ترکوں کے ساتھ میدان جنگ میں گیا تھا ہر گز نہیں،لاکھوں یا شاید کروڑوں ہوں جنھوں نے اس میدان کی صورت تك نہ دیکھی خصوصا ہندوستان میں سول کے انگریز،تو یہ سب" لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "ہوئے،اور تمھارایہ ترك تعاون کا عام مسئلہ تمھارے ہی منہ سخت جھوٹا
[1] مسند احمد بن حنبل روایت ابوسعید الخدری دارالفکر بیروت ۳/ ۱۰،صحیح مسلم کتاب الایمان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع