دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

تمھارے سردار،تمھارے پیشوا،تمھارے مددگار،تمھارے غمگسار مشرکین ہند نہیں جن کے ہاتھ آج تم بکے جاتے ہو،جن کی غلامی کے گیت گاتے ہو،اُف اُف اُف تُف تُف تُف۔

" اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیۡنَ وَالْکٰفِرِیۡنَ فِیۡ جَہنَّمَ جَمِیۡعَۨا ﴿۱۴۰﴾ۙ"[1]۔

بیشك اﷲ تعالٰی منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھاکرے گا۔

او ربے ایمان اور پکا بے ایمان ہوگا وہ جو واحد قہار کو یکسر پیٹھ دے کر کہے یہ ملعون مظالم تو بعض بعض شہرکے بعض کفار نے کئے،اس سے سب تو" قٰتَلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "نہیں ہوگئے،بد عقلو بدمنشو! کوئی قوم ساری کی ساری نہیں لڑتی۔

تمام مشرکین ہند محارب بالفعل ہیں اور محارب بالفعل کے معنی کی تحقیق:

کفار زمانہ رسالت جن کی نسبت حکم ہوا:" وَاقْتُلُوۡہُمْ حَیۡثُ ثَقِفْتُمُوۡہُمْ "[2]انھیں جہاں پاؤ قتل کرو۔اور حکم ہوا:

"œ وَقٰتِلُوا الْمُشْرِکِیۡنَ کَآفَّۃً کَمَا یُقٰتِلُوۡنَکُمْ کَآفَّۃً ؕ"[3]سب مشرکوں سے لڑوجیسے وہ سب تم سے لڑتے ہیں۔کیا ان کا ہر ہر فرد میدان جنگ میں آیا تھا،لڑائی دیکھی جاتی ہے اگر جو لڑے ان کی خاص کوئی ذاتی غرض ہے جس میں ساری قوم شریك نہیں تووہ لڑائی خاص انھیں کی طرف منسوب ہوگی جو ا س کے مرتکب ہوئے مثلا کسی گاؤ کے دھرے مینڈھے پر بعض لوگوں سے جنگ ہو تووہ انھیں کی ہے نہ تمام قوم کی،اوراگر لڑائی مذہبی ہے تو ان سب اہل مذہب کی ہے کہ باقی دامے درمے قلمے قدمے معین ہوں گے او رکچھ نہ ہو تو راضی ہوں گے اور اپنے مذہب کی فتح ہو تو خوش ہوں گے اور دوسرے کی ہو تو رنجیدہ ہوں گے۔قال تعالٰی:

" اِنْ تَمْسَسْکُمْ حَسَنَۃٌ تَسُؤْہُمْ۫ وَ اِنۡ تُصِبْکُمْ سَیِّـَٔۃٌ یَّفْرَحُوۡا بِہَاؕ"

[4]

اگر تمھیں بھلائی پہنچے تو انھیں بری لگے اور تمھیں برائی پہنچے تو اس پر شاد ہوں۔

تو وہ سب محاربین بالفعل ہیں خواہ ہاتھ سے یا زبان سے یادل سے،یہ قربانی گاؤ کا مسئلہ ایساہی ہے کون ساہندو ہے جس کے دل میں ا س کانام سن کر آگ نہیں لگتی کون سی ہندو زبان ہے جو گئورکھشا کی مالا

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۱۴۰

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۹۱ و ۴/ ۹۱

[3] القرآن الکریم ۹ / ۳۶

[4] القرآن الکریم ۳/ ۱۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن