دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

لیڈر بننے والوں کایہ ظلم عظیم ہے کہ ہندؤوں کو شامل کرنالیا قول ثانی سے،اور اس کا غیر منسوخ عــــہ۱ ہونا لیا قول اول سے جمع بین المنافیین کرکے بیچارے جاہلوں کو دھوکا دیتے ہیںـ

لیڈروں کو دوسرا جواب:

ثانیًا: اگر بفرض باطل ان کی یہ شترگربگی مان بھی لی جائے تو عام عــــہ۲ مشرکین ہند کو" لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "کا مصداق مانناایمان کی آنکھ پر ٹھیکری رکھ لینا ہے،کیا وہ ہم سے دین پر نہ لڑیں،کیا قربانی گاؤ پر ان کے سخت ظالمانہ فساد پر انے پڑ گئے،کیا کٹارپورو آرہ اور کہاں کہاں کے ناپاك وہولناك مظالم جو ابھی تازے ہیں دلوں سے محو ہوگئے،بے گناہ مسلمان نہایت سختی سے ذبح کئے گئے،مٹی کا تیل ڈال کر جلائے گئے،ناپاکوں نے پاك مسجدیں ڈھائیں قرآن کریم کے پاك اوراق پھاڑے جلائے،اور ایسی ہی وہ باتیں جن کا نام لئے کلیجہ منہ کو آئے،" اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸"" اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸" اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸"[1] سن لو اﷲ کی لعنت ظالموں پر،اب کوئی درد رسیدہ مسلمان ان لیڈروں سے یہ کہہ سکتاہے یا نہیں کہ اے اسٹیجوں پر مسلمان بننے والو،ہمدردی اسلام کاتانا تننے والو! کچھ حیا کانام باقی ہے تو ہندوؤں کی گنگا میں ڈوب مرو،اسلام ومسلمین ومساجد وقرآن پر یہ ظلم توڑنے والے کیا یہی تمھارے بھائی،تمھارے چہیتے تمھارے پیارے۔

عــــہ۱:یہاں سے اس فتوائے جاہلانہ کاحال کھل گیا جس میں عبارت مذکورہ جمل"قال اکثر اھل التاویل ھی محکمۃ"[2]الخ اور عبارت روح البیان فی الفتح الرحمن نسختھا فاقتلواالمشرکین والاکثر علی انہا غیر منسوخۃ [3] سے استناد کرکے آیہ کریمہ کا قول اکثر میں غیر منسوخ ہونا بتاکر اسے ہندوؤں پر جمادیا اب یہ کون سمجھے کہ قول اکثر پر کسی طرح ہندو اس میں داخل نہیں اور قول دیگر پر بفرض غلط اگر داخل ہوسکتے ہیں تو یقینا منسوخ ہے حشمت علی عفی عنہ

عــــہ۲:اس تقریر کو خوب محفوظ رکھنا چاہئے کہ اس سے ان مفتیان اجہل کی جہالت وبیباکی بلکہ عیاری وچالاکی خوب روشن ہوتی ہے جنھوں نے کہاکہ"ہندوستان کے عام ہندو اہل اسلام سے مقاتلہ فی الدین نہیں کرتے اور عامہ نصارٰی مقاتلہ فی الدین کے مرتکب ومعاون ہیںـ طرفہ تر یہ کہ جانب نصارٰی میں معاون کالفظ بڑھالیا کہ عامہ نصارٰی پر جما سکیں اور جانب ہنود میں اسے اڑا دیا کہ عام ہنود اس میں نہ آسکیں۔حشمت علی لکھنوی عفی عنہ۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۸

[2] الفتوحات الالہیۃ الشہیر بالجمل آیۃ لاینھٰکم اﷲ الخ مصطفی البابی مصر ۴/ ۳۲۸

[3] روح البیان آیۃ لاینھٰکم اﷲ الخ المکتبۃ الاسلامیہ لصاحبہا الریاض،الجزء الثامن والعشرون ص۴۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن