دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

فتح القدیر میں ہے:

صریح قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الصحیحین وغیرھما امرت ان اقاتل الناس حتی یقولوالاالہ الا اﷲ الحدیث یوجب ان نبدأھم بادنی تأمل [1] اھ اقول وکذا قولہ تعالٰی قاتلوھم حتی لا تکون فتنۃ ویکون الدین کلہ ﷲ[2] الآیۃ ثم فی العنایۃ رأیت کما تقدم عــــہ ۔

صحیحین وغیرہما میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا صاف ارشاد مجھے حکم ہوا کہ لوگوں سے قتال فرماؤ ں یہاں تك کہ وہ لا الہ الا اﷲ کہیں پوری حدیث ادنی غور سے واجب فرماتاہے کہ ہم ان سے قتال کی پہل کریں،فتح القدیر کی عبارت تمام ہوئی اور میں کہتاہوں یونہی رب العزت کاارشاد کہ ان سے لڑو یہاں تك کہ کوئی فتنہ نہ رہے اور سارا دین اﷲ ہی کے لئے ہوجائے،پھر میں نے عنایہ میں اسی دلیل کو دیکھا جیسا کہ گزرچکا۔

نیز اسی میں زیر حدیث رأی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امرأۃ مقتولہ فقال ھاہ ماکانت ھذہ تقاتل[3](نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك عورت دیکھی تو فرمایا ارے یہ تو لڑنے کے قابل نہ تھی)ہے:

الحدیث صحیح علی شرط الشیخین فقد علل صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بالمقاتلۃ فثبت انہ معلول بالحرابۃ فلزم قتل ماکان مظنۃ لہ بخلاف مالیس ایاہ [4]۔

یہ حدیث بخاری ومسلم کی شرط پر صحیح ہے تو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے بیان فرمایا کہ قتل کی علت قتال ہے تو ثابت ہوا کہ قتل وہی کیا جائے جو لڑنے کے قابل شخص ہے تو جسے لڑنے کے قابل سمجھا جائے شریعت میں اس کا قتل لازم ہوا بخلاف ا س کے جو اس کے لائق ہی نہ ہو۔

 

عــــہ:مبسوط امام شمس الائمہ سرخسی میں ہے:لاتخرج بنیتہم من ان تکون صالحۃ للمحاربۃ وان کانوا لایشتغلون بالمحاربۃ کالمشتغلین بالتجارۃ والحراثۃ منہم بخلاف النساء والصبیان [5]کافر اگرچہ بالفعل نہ لڑیں ان کے بدن کی بناوٹ تو لڑنے کے قابل ہے جیسے ان کے سودا گر اور کسان بخلاف زنان و اطفال ۱۲ منہ غفرلہ


 

 



[1] فتح القدیر کتاب السیر مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۱۹۳

[2] القرآن الکریم ۸/ ۳۹

[3]

[4] فتح القدیر باب کیفیۃ القتال مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۲۰۳

[5] المبسوط للسرخسی باب آخرفی القیٰمۃ دارالمعرفۃ بیروت الجزء العاشرص۱۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن