30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ای الاقتصار علی ارجح الاقوال [1]۔ |
یعنی صرف وہ قول بیان کریں گے جو سب سے راجح ہے۔ |
زرقانی علی المواہب میں ہے:
|
الجلال قدالتزام الاقتصار علی الاصح [2]۔ |
امام جلال نے التزام فرمایا ہے کہ صرف وہ قول لکھیں گے جو سب سے زیادہ صحیح ہے۔ |
یہاں مسلمانوں کو جہاد کا حکم نہیں جو اس کی طرف بلاتے ہیں مسلمانوں کے بدخواہ ہیں:
تنبیہ ضروری:یہ آیہ کریمہ کہ یہاں علماء وائمہ نے بیان ناسخ کے لئے تلاوت کی کہ مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو۔اوراس مضمون کی اور آیات نیز وہ عبارات ہدایہ وغیرہا قریب آنے والیاں کہ جہاد میں پہل واجب ہے ان کا تعلق سلاطین اسلام و عساکر اسلام اصحاب خزائن واسلحہ واستطاعت سے ہے نہ کہ ان کے غیر سے، قال اﷲ تعالٰی:
|
لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ [3]۔ |
اﷲ تعالٰی کسی جان کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی طاقت بھر۔ |
وقال تعالٰی:
|
" لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ "[4]۔ |
اﷲ کسی جان کو تکلیف نہیں دیتا مگر اتنے کی جس قدر کی استطاعت اسے دی ہے۔ |
وقال تعالٰی:
|
" وَلَا تُلْقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمْ اِلَی التَّہۡلُکَۃِۚۖۛ "[5]۔ |
اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ |
مجتبٰی وجامع الرموز وردالمحتار میں ہے:
|
یجب علی الامام ان یبعث |
سلطان اعظم اسلام پر فرض ہے کہ ہر سال |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع