دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

الذین اٰمنوا بمکۃ ولم یھاجروا اھ [1]۔

برتاؤ برتو اس سے مراد کون لوگ ہیں وہ جو مکہ میں ایمان لائے تھے اور ہجرت نہ کی۔

تفسیر جامع البیان میں بہ سند صحیح ہے:

حدثنی یونس قال اخبرنا ابن وھب قال قال ابن زید وسألتہ عن قول اﷲ عزوجل" لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ "الاٰیۃ فقال ھذا قد نسخ نسخہ القتال [2]۔

مجھ سے یونس نے حدیث بیان کی کہ مجھ کو ابن وھب نے خبردی کہا جب میں نے امام ابن زید سے کریمہ" لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ "کے بارے میں پوچھا،فرمایا یہ منسوخ ہے حکم جہاد نے اسے نسخ فرما دیا۔

تفسیر درمنثور میں ہے:

اخرج ابوداؤد فی تاریخہ وابن المنذر عن قتادۃ" لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ "الایۃ نسختھا" فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیۡنَ حَیۡثُ وَجَدۡتُّمُوۡہُمْ "[3]۔

ابوداؤد نے اپنی تاریخ اور ابن المنذر نے تفسیر میں قتادہ سے روایت کیاکریمہ" لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ "کو ا س آیت نے منسوخ فرمایا کہ مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو۔

اسی میں ہے:

ابن ابی حاتم وابوالشیخ عن مقاتل فی قولہ تعالٰی" وَقٰتِلُوا الْمُشْرِکِیۡنَ کَآفَّۃً "قال نسخت ھذہ الاٰیۃ کل اٰیۃ فیہا رخصۃ [4]۔

ابن ابی حاتم وابوالشیخ نے اپنی تفسیر وں میں مقاتل سے روایت کیا کہ اﷲ عزوجل کے اس ارشاد نے کہ سب مشرکوں سے قتال کرو اس سے پہلے جتنی آیتوں میں کچھ رخصتیں تھیں سب منسوخ فرمادیں۔

تفسیر ارشاد العقل السلیم میں زیرکریمہ" یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ جٰہِدِ الْکُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِیۡنَ وَاغْلُظْ عَلَیۡہِمْ ؕ "ہے:

قال عطاء نسخت عــــہ ھذہ الاٰیۃ کل

امام عطا رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا کافروں کے

 

عــــہ: یہاں سے اس جاہل مفتی کی جہالت ظاہر ہوگئی جس نے آیہ کریمہ" لَا یَنْہٰىکُمُ "کو کہا کہ" وَاغْلُظْ عَلَیۡہِمْ "سے اس کو کسی نے منسوخ نہیں بتایا۔حشمت علی لکھنوی عفی عنہ


 

 



[1] الدرالمنثور(تفسیر) زیر آیہ لاینھٰکم اﷲ عن الذین الخ منشورات مکتبہ آیۃ اﷲ العظمی قم ایران ۶/ ۲۰۵

[2] جامع البیان لابن جریر الطبری زیر آیہ لاینھٰکم اﷲ عن الذین الخ مطبعۃ میمنہ مصر ۲۸/ ۴۱

[3] الدارلمنثور زیر آیہ لاینھٰکم اﷲ عن الذین الخ منشورات مکتبہ آیۃ اﷲ العظمی قم ایران ۶/ ۲۰۵

[4] الدرالمنثور زیر آیہ وقاتلو االمشرکین کافۃ الخ منشورات مکتبہ آیۃ اﷲ العظمی قم ایران ۳/ ۲۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن