30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قدمت علی امی وھی مشرکۃ فی عہد قریش اذ عاھدھم فاستفیت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قلت قدمت علی امی وھی راغبۃ افاصل امی قال نعم صلی امك [1]۔ |
میری ماں کہ مشرکہ تھی اس زمانہ میں کہ کافروں سے معاہدہ تھا میرے پاس آئی میں نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے فتوٰی پوچھا کہ میری ماں طمع لے کر میری پاس آئی ہیں کیا میں اپنی ماں سے کچھ نیك سلوك کروں ؟ فرمایا:ہاں اپنی ماں سے نیك سلوك کر۔ |
جمل میں قرطبی سے ہے:
|
ھی مخصوصۃ بالذین اٰمنوا ولم یھاجروا وقیل یعنی بہ النساء الصبیان لانہم من لایقاتل فاذن اﷲ فی برھم حکاہ بعض المفسرین وقال اکثر اھل التاویل ھی محکمۃ واحتجوابان اسماء بنت ابی بکر سألت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ھل تصل امھا حین قدمت علیہا مشرکۃ قال نعم،اخرجہ البخاری ومسلم [2]۔ |
یہ آیت خاص ہے ان کے بارے میں جو ایمان لائے اور ہجرت نہ کی،او ربعض نے کہا اس سے عورتیں اور بچے مراد ہیں اس لئے کہ وہ لڑنے کے قابل نہیں،توا ﷲ تعالی نے ان کے ساتھ مالی نیك سلوك کی اجازت دی،اسے بعض مفسرین نے نقل کیا۔او راکثر اہل تاویل نے کہا آیت محکم ہے،اوراس سے سند لائے کہ اسماء بنت ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے سوال کیا کیا اپنی ماں سے کچھ نیك سلوك کرے جب وہ ان کے پاس بحالت شرك آئی تھیں؟ فرمایا:ہاں،اسے بخاری ومسلم نے روایت کیا۔ |
تفسیر درمنثور میں ہے:
|
اخرج حمید وابن المنذر عن مجاہد فی قولہ " لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ "الاٰیۃ قال ان تستغفروا وتبروھم وتقسطوا الیہم ھم |
عبدبن حمید اور ابن المنذر نے امام مجاہد سے تفسیر کریمہ" لَا یَنْہٰىکُمُ "الخ میں روایت کیا،فرمایا معنی آیت یہ ہیں کہ اﷲ تمھیں منع نہیں فرماتا کہ تم ان کی مغفرت کی دعاکرو اور ان سے نیك سلوك وانصاف کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع