30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الذین عاھدوا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی ترك القتال والمظاھرۃ فی العداوۃ،وھم خزاعۃ کانواعاھدوا الرسول علی ان لایقاتلوہ ولایخرجوہ، فامرالرسول علیہ الصلوٰۃ والسلام بالبر والوفاء الی مدۃ اجلہم،وھذ اقول ابن عباس ومقاتل ابن حیان ومقاتل ابن سلیمن ومحمد ابن سائب الکلبی،وقال مجاہد الذین اٰمنوا بمکۃ ولم یھاجروا وقیل ھم النساء والصبیان،وعن عبداﷲ بن الزبیر انھا نزلت فی اسماء بنت ابی بکر قدمت امھا قتیلۃ علیہا وھی مشرکۃ بھدایا فلم تقبلہا ولم تاذن لھا بالدخول فامرھا النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان تدخلھا وتقبل منہا وتکرمھا وتحسن الیھا،وقیل الاٰیۃ فی المشرکین وقال قتادۃ نسختھا اٰیۃ القتال [1]۔
|
کہ ان سے اہل عہد مراد ہیں جنھوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عہد کیا تھا کہ نہ حضور سے لڑیں گے نہ دشمن کی مدد کریں گے،اور وہ بنی خزاعہ ہیں انھوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عہد کیا تھا کہ نہ لڑیں گے نہ مسلمانوں کو مکہ معظمہ سے نکالیں گے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوحکم ہوا کہ ان کے ساتھ نیك سلوك فرمائیں اور ان کا عہد مدت موعود تك پورا کریں،حضرت عبداﷲ بن عباس ومقاتل بن حیان ومقاتل بن سلیمن ومحمد بن سائب کلبی کا یہی قول ہے اور امام مجاہد نے فرمایا:وہ مسلمانان مکہ مراد ہیں جنھوں نے ابھی ہجرت نہ کی تھی۔اور بعض نے کہا عورتیں اوربچے مراد ہیں عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ یہ آیت کریمہ حضرت اسماء بنت صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہماکے بارے میں اتری ان کی ماں قتیلہ بحالت کفر ان کے پاس کچھ ہدیے لے کرآئیں انھوں نے نہ ہدیے کوقبول کئے نہ انھیں آنے کی اجازت دی تو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انھیں حکم فرمایا کہ اسے آنے دیں اوراس کے ہدیے قبول کریں اور اس کی خاطر اور اس کے ساتھ نیك سلوك کریں،اوربعض نے کہا آیت دربارہ مشرکین ہے،قتادہ نے کہا وہ آیت جہاد منسوخ ہوگئی۔ |
صحیح مسلم شریف میں اسماء بنت صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع