30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" الَّذِیۡنَ لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ وَ لَمْ یُخْرِجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیٰرِکُمْ اَنۡ تَبَرُّوۡہُمْ "[1] |
اﷲ عزوجل کا ارشاد ہے کہ اﷲ تمھیں بھلائی میں ان سے منع نہیں فرماتا جودین میں تم سے نہ لڑیں۔ |
فتح القدیر میں ہے:
|
الفقراء فی الکتاب عام خص منہ الحربی بالاجماع مستندین الی قولہ تعالٰی" اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ قٰتَلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "[2]۔ |
قرآن عظیم میں فقراء کا لفظ عام ہے باجماع امت حربی اس سے خارج ہیں اجماع کی سند اﷲ عزوجل کاارشاد ہے کہ اﷲ تمھیں ان سے منع فرماتاہے جو دین میں تم سے لڑیں۔ |
عنایہ ومعراج الدرایہ ومحیط برہانی وجودی زادہ وشرنبلالی بدائع وسیر کبیر امام محمد کی عبارتیں عنقریب آتی ہیں،یہ ہے مسلك ائمہ حنفیہ جسے حنفی بننے والے لیڈریوں مسخ ونسخ کی دیوار سے مارتے ہیں اور اس سے حربی مشرکوں کے ساتھ نرااحسان مالی نہیں بلکہ وداد اتحاد بگھارتے ہیں۔
آیت میں نسخ کے اقوال
|
" یُحَرِّفُوۡنَہٗ مِنۡۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوۡہُ وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ﴿۷۵﴾"[3] |
دیدہ دانستہ بات سمجھ کر اس کی جگہ سے پھیرتے ہیں۔ |
آیہ کریمہ میں ایك قول یہ ہے کہ مطلق کفار مراد ہیں جو مسلمانوں سے نہ لڑے ان کے نزدیك وہ ضرور آیات قتال وغلظت سے منسوخ ہے اجلہ ائمہ تابعین مثلا امام عطا بن ابی رباح استاذ امام اعظم ابوحنیفہ جن کی نسبت اما م اعظم فرماتے ہیں:"ما رأیت افضل من عطا"میں نے عطا سے افضل کسی کو نہ دیکھا۔وعبدالرحمن بن زید بن اسلم مولٰی امیر المومنین عمر فاروق اعظم وقتادہ وتلمیذ خاص حضرت انس خادم خاص حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ورضی اﷲ تعالٰی عنہم نے اس کے منسوخ ہونے کی تصریح فرمائی،تفسیر کبیر میں ہے:
|
اختلفوا فی المراد من" الَّذِیۡنَ لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ "فالاکثر علی انہم اھل العہد |
اس میں اختلاف ہوا کہ"وہ جو تم سے دین میں نہ لڑیں"ان سے کون لوگ مراد ہیں،اکثر اہل تاویل اس پر ہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع