دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

غیر قوموں کے ساتھ جواز معاملت کی مجمل تفصیل اس عــــہ فتوے میں آپ ملاحظہ فرما چکے ہیں ہر معاملت کے ساتھ وہ قید لگا دی ہے جس کے بعد نقصان دین کا احتمال نہیں،ان احکام شرعیہ کو بھی حالات دائرہ نے کچھ نہ بدلا،نہ یہ شریعت بدلنے والی ہے۔

" لَّا یَاۡتِیۡہِ الْبٰطِلُ مِنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَ لَا مِنْ خَلْفِہٖ ؕ تَنۡزِیۡلٌ مِّنْ حَکِیۡمٍ حَمِیۡدٍ ﴿۴۲﴾"[1]

باطل نہیں آسکتا نہ اس کےآگے نہ اس کے پیچھے سے، اتارا ہوا ہے حکمت والے سراہے گئے کا.

احکام الہیہ میں لیڈروں کی طرح طرح کھینچ تان بَلکہ کایا پلٹ:

(۵)ﷲ انصاف،اس میں کون سی کھینچ تان ہے،جتنی بات کہی گئی صاف صریح احکام شرعیہ وجزئیات منصوصہ ہیں کھینچ تان کر احکام شرعیہ میں تٖغییر کا وقت خادم شرع کے لئے نہ اب ہے نہ کبھی تھا نہ کبھی ہو،ہاں خادمان گاندھی کےلئے نہ صرف کھینچ تان بلکہ کلام الہٰی واحکام الہٰی کو یکسر کایا پلٹ کرکے فرضیت موالات کفار نباہنے کا وقت ہے،مسجد میں کسی دبے ہوئے ذمی کے ذلت خواری کے ساتھ آنے کے جواز کا اختلافی مسئلہ نکالیں اور مشرك کو بروجہ استعلاء مسجد میں لے جاناا ور مسلمانوں کا واعظ وہادی بنانا،مسند سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر جمانا اس پرڈھالیں دبے ہوئے ملتجی بے قابو مشرك سے کوئی بالائی خدمت یازرہ خود بکتر عاریۃً لینے کے جواز کا مسئلہ دکھائیں اور اس سے خود سر خود غرض،زبردست،خونخوار مشرکوں کے دامن پکڑنا،ان کے سایہ میں پناہ لینا،ان صریح بدخواہوں کی رائے پر اپنے آپ کو سپرد کردینا منائیں کفار معاہدین یا بعض کے نزدیك قتال سے بالذات

عــــہ:خود محرر مذہب سیدنا امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کتاب الاثار میں فرماتے ہیں:اخبرنا ابوحنیفہ عن عماد عن ابراہیم انہ قال فی التاجر یختلف الی ارض الحرب انہ لاباس بذٰلك مالم یحمل الیہم سلاحا،اوکراعا،وسلبا،قال محمد وبہ ناخذو ھوقول ابی حنیفۃ  [2]یعنی ہمیں امام اعظم نے امام حماد بن ابی سلیمن انھوں نے امام ابراہیم نخعی سے خبر دی کہ تجارت کے لئے دارالحرب میں تاجر کی آمد ورفت جائز ہے جب تك ان کی طرف ہتھیار یاگھوڑے یا قیدی نہ لے جائیں،امام محمد نے فرمایا اسی کو ہم لیتے ہیں اور یہی قول امام اعظم کا ہے،نیز مؤطا شریعت کی عبارت آتی ہے کہ مشرك مقاتل کوہدیہ بھیجنے میں حرج نہیں جب تك ہتھیار یا زرہ کا بھیجنا نہ ہو۔اوریہی قول امام اعظم اور ہمارے عام فقہاء کاہے  [3]انتہی ۱۲ منہ


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۱/ ۴۲

[2] کتاب الآثار اما م محمد باب حمل التجارۃ الی ارض الحرب حدیث ۱۵۱ ادارۃ القرآن کراچی ص۱۶۷

[3] مؤطاامام محمد باب مایکرہ من لیس الحریر والدیباج آفتاب عالم پریس لاہور ص۲۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن