30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآءَ تُلْقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالْمَوَدَّۃِ وَ قَدْ کَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الْحَقِّۚ"[1] |
اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم تو ان کی طرف محبت کی نگاہ ڈالتے ہو اور وہ اس حق سے کفر کررہے ہیں جو تمھارے پاس آیا۔ |
یہ موالات قطعًا حقیقیہ نہ تھی کہ نزول کریمہ دربارہ سید نا خاطب بن ابی بلتعہ احد اصحاب البدر رضی اﷲ تعالٰی عنہ و عنہم ہے کما فی الصحیح [2] البخاری ومسلم(جیسا کہ صحیح بخاری ومسلم میں ہے۔ت)تفسیر علامہ ابوالسعود میں ہے:
|
فیہ زجر شدید للمؤمنین عن اظہار صورۃ الموالاۃ لھم وان لم تکن موالاۃ فی الحقیقۃ [3]۔ |
اس آیہ کریمہ میں مسلمانوں کو سخت جھڑك ہے اس بات سے کہ کافروں سے وہ بات کریں جو بظاہر محبت ہواگرچہ حقیقت میں دوستی نہ ہو۔ |
مگر صوریہ ضروریہ خصوصا باکراہ،قال تعالٰی:
|
" اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنْہُمْ تُقٰىۃًؕ"[4]۔ |
مگر یہ کہ تمھیں ان سے واقعی پورا ڈر ہو۔ |
وقال تعالٰی:
|
" اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہٗ مُطْمَئِنٌّۢ بِالۡاِیۡمٰنِ"[5]۔ |
مگر وہ جو پورا مجبور کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر برقرار ہو۔ |
مجرد معاملت کاحکم:اور معاملت مجردہ سوائے مرتدین ہر کافر سے جائزہے جبکہ اس میں نہ کوئی اعانت کفریا معصیت ہو نہ اضرار اسلام وشریعت ورنہ ایسی معاملت مسلم سے بھی حرام ہے چہ جائیکہ کافر،قال تعالٰی:
|
" وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[6] |
گناہ وظلم پر ایك دوسرے کی مدد نہ کرو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع