30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قلی یا نفر ہو تو کچھ کام آئے
مگر ان کو کس مد میں کوئی کھپائے [1]
لیڈر نصارٰی کی ادھوری غلامی چھوڑتے اور مشرکین کی پوری غلامی مناتے ہیں:
(۳)نصارٰی کی یہ غلامی کہ یہ پیر نیچرنے تھامی لیڈر جس کے اب زبانی شاکی ہیں اور دل سے پرانے حامی،اس کے نتائج تشبہ وضع و تحقیر شرع وشیوع دہریت وفروغ نیچریت مطابقی نہ تھے بلکہ التزامی اب اگر بعد خرابی بصر وآنکھیں کھلیں اور اسے چھوڑناچاہتے ہیں مبارك ہو اور خدا سچ کرے اور راست لائے مگر ﷲ انصاف،وہ غلامی ادھوری تھی سید احمد خاں نے کسی پادری یانصرانی کو امور دین میں صراحۃً اپنا امام وپیشوا نہ لکھا تھا آیات احادیث کی تمام عمر کو چرچ یا صلیب پر نثار کرنا نہ کہا تھا کسی پادری کو مساجدمیں مسلمانوں کا واعظ وہادی نہ بنایا تھا نصرانیت کی رضا کو خدا کی رضا یا کسی پادری کو نبی بالقوہ نہ بنایا تھا او ر اب مشرکین کی پوری غلامی ہورہی ہے ان کے ساتھ یہ سب کچھ اور ان سے بہت زائد کیا جارہاہے یہ کون سا دین ہے نصارٰی کی ادھوری سے اجتناب اور مشرکین کی پوری میں غرقاب،فرمن المطر ووقف تحت المیزاب ع
چلتے پرنالے کے نیچے ٹھہرے مینہ سے بھاگ کر
موالات ہر کافر سے حرام ہے:
(۴)موالات مطلقًا ہر کافر ہر مشرك سے حرام ہے اگرچہ ذمی مطیع اسلام ہو اگرچہ اپنا باپ یا بیٹایا بھائی یا قریبی ہو،قال تعالٰی:
|
" لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوٰنَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ"[2] |
تو نہ پائے گا ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں اﷲ اور قیامت پرکہ دوستی کریں اﷲ ورسول کے مخالفوں سے اگرچہ وہ ان کے باب بیٹے یا بھائی یا کنبے والے ہوں۔ |
موالات صوریہ کے احکام:
حتی کہ صوریہ کو بھی شرع مطہر نے حقیقیہ کے حکم میں رکھا۔ قال تعالٰی:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع