دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

لازمی نہیں کوئی پڑھے یا نہ پڑھے لیکن جہاں دینی تعلیم پڑھائی جائے خاص وقت سے زیادہ نہ دیا جائے کیونکہ یونیورسٹی کی تعلیم کے لئے چارگھنٹے وقت ضرورخرچ ہوا گر چار گھنٹے سے کم ہوگاتو امداد نہیں ملے گی،پھر جو استاد دینیات پڑھائے گا اس کو امداد نہیں دی جائے گی پھر فلاں فلاں مضمون ضرور طالب علم کولینے چاہئیں ورنہ امتحان میں شامل نہیں ہوسکتا،پھر ڈرل وغیرہ اور کھیلوں کی طرف جن میں ہر ایك طالب علم کو حصہ لینا ضروری ہوتاہے آج کل جو ڈرل سکھائی جارہی ہے اس میں عجیب مخرب اخلاق باتیں کی جارہی ہیں امداد لینے اور الحاق یونیورسٹی سے رکھنے کے لئے ضروری ہے وہی ڈرل تمام اسکولوں میں کرائی جائے،کھیلوں میں آپ دیکھتے ہیں کہ عجب بے پردہ لباس پہنا جاتاہے۔فٹ بال اور ہاکی میں جو نیکر پہنے جاتے ہیں وہ ٹخنوں سے اوپر تك ننگارکھتے ہیں،غرضیکہ کیا عرض کروں اسی الحاق وامداد کی خاطر معلمین ومتعلمین کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ قرآن شریف ودینیات کا جو گھنٹہ رکھا ہوا ہے اس میں بھی انگریزی ہی کا سبق یاد کرادوں کیونکہ انسپکٹر نے انگریزی تو سننی ہے قرآن مجید تو نہیں سننا،جماعتوں میں جو ترقی دی جاتی ہے اس میں بھی اسی بات کا خیال رکھا جاتاہے کہ انگریزی لڑکا جانتا ہے یانہیں قرآن شریف خواہ ناظرہ بھی نہ پڑھ سکتاہو نماز کا ایك حرف نہ جانتاہو لیکن دسویں اور ایف اے اور بی اے پا س کرتا چلا جائے گا۔یہ میں اسلامیہ اسکولوں اور کالجوں کا ذکر کررہاہوں دوسرے سکولوں اور کالجوں سے ہمیں کوئی تعلق نہیں یہ سب کس واسطے ہورہاہے،اسی واسطے کہ ہم یونیورسٹی سے الحاق رکھنا چاہتے ہیں اور سرکاری امداد لینا چاہتے ہیں،اگر یہ خیال نہ ہو توبالکل حالت بدل جائے کہ طالب علم پکے مسلمان بن جائیں ان میں حمیت وغیرت مذہبی پیدا ہوجائے ان کے اخلاق درست ہوجائیں نیچریت اور دہریت کا اثر ان کے دلوں سے دور ہوجائے،انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوجائیں اور لباس اور فیشن وغیرہ ہربات میں تقلید نصارٰی کررہے ہیں اس سے چھوٹ جائیں غرض کہ ہزاروں طرح کی برکات حاصل کریں،میرا کچھ لکھنا چھوٹا منہ بڑی بات ہے،حضور پر سب حال روشن ہے میں حضور سے یہ فتوٰی مانگتاہوں،برائے مہربانی جواب باصواب سے خاکسار کو مشکور وممنون فرماکرعنداﷲ ماجور ہوں

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ حالات حاضرہ پر نظر کرتے ہوئے گورنمنٹ سے ترك موالات(عدم تعاون) کرنا اسلامی حکم ہے یا نہیں اورگورنمنٹ سے اسلامیہ اسکولوں اورکالجوں کو امداد لینی اور یونیورسٹی سے الحاق کرنا اندریں حالات چاہئے یانہیں؟ جواب باصواب سے عنداﷲ ماجور اورعندالناس مشکور ہوں۔فقط والسلام

الجواب:

بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

مکرم کرم فرماسلمہ وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،رب عزوجل فرماتاہے:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن