30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لینا ہے اور ان کے استعمال میں دینا عجب کہ مقاطعت میں مال دینا حلال ہو اور لینا حرام اس کا یہ جواب دیا جاتاہے کہ ریل تار ڈاك ہمارے ہی ملك میں ہمارے ہی روپے سے بنے ہیں۔سبحان اﷲ امداد تعلیم کا روپیہ کیا انگلستان سے آتاہے وہ بھی یہیں کاہے۔تو حاصل وہی ٹھہرا کہ مقاطعت میں اپنے مال سے نفع پہنچانا مشروع اور خود نفع لینا ممنوع۔اس الٹی عقل کا کیا علاج،مگر اس قوم سے کیا شکایت جس نے نہ صرف شریعت بلکہ نفس اسلام کو پلٹ دیا مشرکین سے وداد بلکہ اتحاد بلکہ غلامی وانقیاد فرض کیا،خوشنودی ہنود کے لئے شعار اسلام بند اور شعار کفر کاماتھوں پر علم بلند،مشرکین کی جے پکارنا ان کی حمد کے نعرے مارنا،انھیں اپنی اس حاجت دینی میں میں جسے نہ صرف فرض بلکہ مدار ایمان ٹھہراتے ہیں یہاں تك کہ اس میں شریك نہ ہونے والوں پر حکم کفر لگاتے ہیں،اپنا امام وہادی بنانا مساجد میں مشرك کو لے جاکر مسلمانوں سے اونچا کرکے واعظ مسلمین ٹھہرانا،مشرك کی ٹکٹکی کندھوں پر اٹھاکر مرگھٹ میں لے جانا،مساجد کو ا س کے ماتم گاہ بنانا،اس کے لئے دعا مغفرت ونماز جنازہ کے اشتہار لگانا وغیرہ وغیرہ ناگفتہ بہ افعال موجب کفر ومورث ضلال،یہاں تك کہ صاف لکھ دیا کہ اگر اپنے ہندو بھائیوں کور اضی کرلو تو اپنے خدا کو راضی کرلو گے،صاف لکھ دیا کہ ہم ایسامذہب بنانے کی فکر میں ہیں جو ہندو مسلم کا امتیاز اٹھاد ے گا اور سنگم وپریاگ کو مقدس علامت ٹھہرائے گا صاف لکھ دیا کہ ہم نے قرآن وحدیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثار کردی،یہ ہے موالات،یہ ہے حرام،یہ ہیں کفریات،یہ ہیں ضلال تام،فسبحٰن مقلب القلوب والابصار ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ الواحد القہار۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

جواب عــــہ امام اہلسنت عین حق ہے کلام الامام امام الکلام دیوبندیوں سے منع استصواب حق وصواب،تھانوی صاحب کا استثناء عجب العجائب یہ سروسر غنہ دیوبند ہیں،افعی راکشتن وبچہ اش رانگاہ داشتن(سانپ کو مارنا اور اس کے بچے کی حفاظت کرنا۔ت)کاحال معلوم نہ کہ بچگان کشتن وافعی گزاشتن(بچوں کو مارنا اور سانپ کوچھوڑ دینا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔فقیر مصطفی رضاقادری مہتمم دارالافتائے اہلسنت وجماعت بریلی۔۱۴ صفر ۱۳۳۹ھ
عــــہ:بحمداﷲ تعالٰی مولوی صاحب کی دین پرستی کہ انھوں نے اس نصیحت کو قبول کیا اور فتوائے اصل جمیعت علمائے ہند ص ۴ و ۵ پر یہ مضمون چھاپ دیا،الحمدوالمنۃ کہ یکم نومبر ۱۹۲۰ء عالیجناب موید ملت طاہرہ اعلٰیحضرت مولانا شاہ احمد رضاخاں صاحب قادری بریلوی کا فتوٰی موصول ہوا اس سے مجھے ٹھیك پتا لگا کہ مولوی اشرفعلی صاحب توسروسرغنہ دیوبند ہیں یا اللہ! میری توبہ،مجھ سے یہ غلطی میرے ایك دوست نے کرادی استغفراﷲ تعالٰی ربی من کل ذنب ۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع