30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(یعنی دنیاوی منافع میں ہماری طرح ان کو بھی حصہ دیا جائے گا اور دنیوی مواخذہ ان پر بھی وہی ہوگا جو ایك مسلمان پر کیا جائے گا)اور غٖیر ذمی سے بھی خرید وفروخت،اجارہ واستیجار،ہبہ واستیہاب بشروطہاجائز اورخریدنا مطلقًا ہر مال کا کہ مسلمان کے حق میں متقوم ہو اور بیچنا ہر جائز چیز کا جس میں اعانت حرب یا اہانت اسلام نہ ہو اسے نوکر رکھنا جس میں کوئی کا م خلاف شرع نہ ہو،اس کی جائز نوکری کرنا جس میں مسلم پر اس کا استعلاء نہ ہو،ایسے ہی امور میں اجرت پر اس سے کام لینا یا اس کا کام کرنا بمصلحت شرعی اسے ہدیہ دینا جس میں کسی رسم کفر کا اعزاز نہ ہو،اس کا ہدیہ قبول کرنا جس سے دین پر اعتراض نہ ہو حتی کہ کتابیہ سے نکاح کرنا بھی فی نفسہٖ حلال ہے،وہ صلح کی طرف جھکیں تو مصالحت کرنا مگروہ صلح کہ حلال کو حرام کرے یا حرام کو حلال،یونہی ایك حد تك معاہدہ و مواعدت کرنابھی،او رجو جائز عہد کرلیا اس کی وفا فرض ہے،اور غدر حرام الی غیر ذلك من الاحکام۔درمختار میں ہے:
|
والمرتدۃ تحبس ابد ا ولا تجالس ولاتؤاکل حتی تسلم ولاتقتل اھ [1] قلت وھوالعلۃ فانہا تبقی ولا تفنی وقد شملت المرتد فی اعصارنا وامصارنا لامتناع القتل۔ |
مرتد عورت دائم الحبس کی جائے گی اور نہ اس کے پاس کوئی بیٹھے نہ اس کے ساتھ کوئی کھائے یہاں تك کہ وہ اسلام لائے اور قتل نہ کی جائے گی،میں کہتاہوں یہی ان احکام کا سبب ہے کہ وہ باقی چھوڑ دی جاتی ہے اور فنا نہیں کی جاتی اور اب اس ملك میں یہ سب مرتد کو بھی شامل ہوگیا کہ قتل نہیں کیا جا سکتا۔ |
محیط میں ہے:
|
اذا خرج للتجارۃ الی ارض العدو بامان فان کان امرالایخاف علیہ منہ وکانوا قوما یوفون بالعہد یعرفون بذلك ولہ فی ذلك منفعۃ فلاباس [2]۔ |
جب دشمن کے شہر کو امان لے کر تجارت کے لئے جائے اگر معاملہ ایسا ہو کہ اس پر اس سے اندیشہ نہیں اور وہ کافر عہد پورا کرنے میں مشہور ہوں اور اسے وہاں جانے میں نفع ہو توحرج نہیں۔ |
ہندیہ میں ہے:
|
اذا اراد المسلم ان یدخل دارالحرب |
جب مسلمان دارالحرب میں امان لے کر جانا چاہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع